سن بلاک کازیادہ استعمال،ہڈیوں کےلئےنقصان دہ

سردموسم ہویا گرم ہرکوئی اپنے چہرےکوسورج کی جھلسادینےوالی شعاعوں سےمحفوظ رکھنےکےلئےسن بلاک کااستعمال کیاجاتا ہے ۔ لیکن کیاآپ جانتےہیں کہ سن بلاک کازیادہ استعمال آپ کی صحت کےلئےکتنانقصان دہ ہے۔
آج ہم آپ کوچین کی ایک لڑکی کےبارےمیں بتاتےہیں جسےسن بلاک کاضرورت سےزیادہ استعمال کرنےپرخطرناک نتائج کاسامنا کرنا پڑا۔
توہوایوں کہ چین کی 20 سالہ لڑکی شدیدقےکی شکایت پراسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹر نےانکشاف کیاکہ ان کی پسلیوں میں 10 سے زائد جگہ فریکچرہواہے۔
ڈاکٹرنےجب لڑکی کی ہڈیوں کی ٹوٹنےکی وجہ بتائی تواسےسننےکےبعدسب دنگ رہ گئے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ لڑکی کی ہڈیاں بے حد نازک ہوگئی ہیں کیونکہ وہ سن بلاک کا ضرورت سے زائد استعمال کیا کرتی تھی اور اس وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی شدید کمی ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں اس لڑکی کی بیماری ایک معمہ بن گئی ہے، متعدد ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ لڑکی کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار سن بلاک کا زائد استعمال کرنے کی وجہ سے ہی کم ہوئی ہے۔
دوسری جانب چند ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سن بلاک استعمال کرنے سے وٹامن ڈی کی مقدار کم نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News