Advertisement
Advertisement
Advertisement

دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ میں ڈینگی کم ہے، عذرا پیچوہو

Now Reading:

دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ میں ڈینگی کم ہے، عذرا پیچوہو
Sindh Health Minister

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہونے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ڈینگی کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے بین الااقوامی مرکز برائے کمیائی وحیاتیاتی  علوم میں ایک ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

سندھ کی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےورکشاپ کا افتتاح کیا۔ورکشاپ میں ڈاکٹر عطاالرحمان اور وزیر اعظم کے چیئرمین مین برائے ٹاسک فورس عزیز جمال نےبھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈینگی اور کتے کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز جیسے اہم مسائل پر میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت عزرا پیچوہو  نے دعویٰ کیا کہ صوبہ سندھ میں ڈینگی کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔فیومیگیشن مسئلے کا حل نہیں ہے، لیکن فیومیگیشن کر رہے ہیں۔گھر کے اندر کی ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔

Advertisement

عذرا پیچوہو نے کہا کہ ریبیز  کا مسئلہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے تاہم ہماری ضرورت کے مطابق ریبیز ویکسین تمام سرکاری اسپتالوں میں موجود ہے۔

 صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ریبیز سے مرنے کی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ مریض دیر سے اسپتالوں میں پہنچتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر