Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں 80 فیصد غیرضروری دواؤں کااستعمال ہوتاہے،سینیٹ میں کمیٹی برائےصحت

Now Reading:

ملک میں 80 فیصد غیرضروری دواؤں کااستعمال ہوتاہے،سینیٹ میں کمیٹی برائےصحت
سینیٹ

سینیٹ کی کمیٹی برائےصحت نےکہاہےکہ انسانوں میں70 فیصدبیماریاں جانوروں سے منتقل ہوتی ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کااجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کےایگزیکٹوڈائریکٹرعامر اکرام نےبریفنگ دی۔

اجلاس میں کمیٹی کوبتایا گیا کہ 70 فیصد بیماریاں جانوروں سےمنتقل ہوتی ہیں،جبکہ انسداد ڈینگی کی ٹریننگ کےلیےافسران آسٹریلیا جائیں گے۔

اپنی بریفنگ میں ڈائریکٹراین آئی ایچ نےبتایا کہ بلوچستان میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایاگیاہےاوراسے پنجاب، سندھ، گلگت اورآزاد کشمیرمیں شروع کردیاگیاہے۔

بریفنگ کےدوران ڈاکٹرعامرکاکہناتھاکہ ادارے میں ڈے کیئر سینٹر بھی بنایا گیا۔ آئی ٹی حب بنایا گیا ہے، لائبریری کی حالت درست کی گئی۔ افسران انسداد ڈینگی کی ٹریننگ کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

Advertisement

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، سینیٹ اجلاس کل تک ملتوی

جبکہ سیکریٹری صحت اللہ بخش مالک کا کہنا تھا کہ جنوری فروری میں اینٹی ڈینگی آپریشن شروع کردیا جائے گا، 70 فیصد بیماریاں جانوروں سے منتقل ہوتی ہیں۔ برطانیہ 2.8 ملین پاؤنڈ کی گرانٹ دے رہا ہے۔

کمیٹی رکن مہرتاج نےکہاکہ باہر اینٹی بائیوٹک بغیر نسخے کے نہیں ملتی، یہاں مل جاتی ہے جس پر عامر اکرام نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد غیر ضروری دواؤں کااستعمال ہوتا ہے۔

کمیٹی کی چیئر پرسن خوش بخت شجاعت نے کہا کہ میڈیکل اسٹورز بھی تو بغیر لائسنس کے کھل جاتے ہیں۔ کریانہ کے اسٹور سے بھی پیناڈول مل جاتی ہے۔

کمیٹی رکن لیاقت خان نے کہا کہ پشاور میں 180 کا زینیکس کا پیکٹ بلیک میں 5 ہزار کا مل رہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر