
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہناہے کہ ایچ آئی وی ایڈزایشیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پاکستان میں پھیل رہا ہے جہاں اس مرض کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ انجیکشنز اور سرنجوں کا دوبارہ استعمال اور غیر محفوظ انتقال خون ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاکاکہناہے عام طور پرایچ آئی وی وی ایڈز کے مرض میں مبتلا 17 فیصد لوگوں کو علم ہی نہیں کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انجیکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی کی شرح 48 فیصد ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت صحت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ سے تدارک کو بڑی اہمیت دیتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام کو خود بھی کوششیں کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک لوگ خود کوشش نہیں کریں گے محض حکومتی اقدامات سے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ خون سے پھیلنے والی بیماریاں جن میں ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی شامل ہیں بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اگر ان کا تدارک نہ کیا گیا تو آنے والے چند سالوں میں یہ پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News