Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیں اپنے بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلوائیں ،وزیراعظم

Now Reading:

مائیں اپنے بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلوائیں ،وزیراعظم
بین الاقوامی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان انسداد پولیو مہم کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے درخواست کروں گا بچوں کو پولیو کے قطرےپلوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پولیو ورکرز شدت پسندوں کا بھی نشانہ بنے اور اگر ہمارے ملک پر ٹھپہ لگ گیاکہ ہمارے ملک سے پولیو پھیل رہا ہے تو بدنامی پاکستان کی ہوگی اس لئے مائیں اپنے بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلوائیں۔

یاد رہے کہ سندھ کے صوبہ بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں پولیو مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائیریکٹوریٹ آف اسکولز کی جانب سے 16 دسمبر سے 19 دسمبر تک مہم جاری رہے گی جبکہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال سے زائد عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے۔

ڈی جی اسکولز کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کو پولیو ٹیم کے ساتھ تعون کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے تعاون نہیں کیا ان کے خلاف کاروائی کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس ے قبل کمشنر کراچی کی زیر صدار ت اجلاس میں کراچی میں 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی نے بتایا گیا کہ 23 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ دس ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے وزیراعظم کی مشاورت سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا  ہے۔

نیشنل اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے  سربراہ ڈاکٹر ظفر مرزا ہوں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پولیو کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وائرس کی روک تھام کے لیےنیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا  گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر