Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس کےاستعمال کی تدابیر

Now Reading:

خشک آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس کےاستعمال کی تدابیر

کانٹیکٹ لینس کا استعمال خشک آنکھوں والے افراد کیلئے خاصہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ عام طورپر ایسے افراد کانٹیکٹ لینس کے استعمال سے پرہیزکرتے ہیں۔ کیونکہ اس سےآنکھوں میں خارش ہونےکا خدشہ ہوتاہے۔
خشک آنکھوں میں کانٹیکٹ لینس سے لالی بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے مسائل کا شکار افراد کیلئے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی موزوں ثابت ہوگا۔

کانٹیکٹ لینس کےاستعمال سے پہلےہاتھوں کاصاف ہونا

ہاتھوں کو دھوئے بغیر کانٹیکٹ لینس پکڑنے اور پہننے سے پیتھوجینز آنکھوں میں داخل ہوجانے کاخطرہ لاحق ہوجاتا ہے جوانفیکشن کا باعث بنتے ہیں اورپھرآنکھوں میں رہ جاتے ہیں۔
ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھونے کی عادت بنائیں اورکانٹیکٹ لینس ہاتھ کو خشک کرکےاستعمال کریں۔

Advertisement

سونے سے پہلےکانٹیکٹ لینس نہ پہنیں

سونے سے پہلےلینس کواتار کر رکھ دینا ایک ضروری عمل ہے، سوتےہوئے لینس آنکھوں سے نہ ہٹایاجائے توقدرتی آنسو کی پیداوار شدید متاثر ہوگی۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی نےکانٹیکٹ لینسوں کے استعمال سے متعلق بتایاہےکہ نیند میں جاتے وقت اکثر لینسوں کو ہٹانا بھول جانا بیرونی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند کے وقت آنکھوں میں کم آکسیجن داخل ہوتی ہے۔

ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینس استعمال کریں

مارکیٹوں میں ڈسپوزایبل کانٹیکٹ لینسزبھی دستیاب ہیں جو کئی مہینوں کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں۔ ۔
طویل عرصے کے استعمال سے بھی اس میں بہت سی گندگی جمع ہوجاتی ہے جو آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

Advertisement

کانٹیکٹ لینس کنٹینرکاصاف ہونا ضروری ہے

کانٹیکٹ لینس اسٹوریج کنٹینر کاصاف ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ استعمال سے پہلے اگر کنٹینر کودھو کر خشک کردیا جائے اور پھر اس میں کانٹیکٹ لینسوں کاپانی رکھنا چاہیئے۔ ایسا کرنے سےآنکھوں میں سوزش اور انفیکشن کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

آنکھوں کےقطرے کااستعمال

آنکھوں کےقطروں کا باقائدگی سےاستعمال انہیں خشک ہونے سے محفوظ رکھتاہے اور مصنوعی آنسووں کاکردارادا کرتا ہے۔
خشک آنکھوں والے مریضوں میں آنسوؤں کی ناکافی مقدار نہ صرف تکلیف پیدا کرتی ہے، بلکہ انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر