Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوشیارہوجائیں،کہیں آپ کودماغی کینسر تو نہیں؟

Now Reading:

ہوشیارہوجائیں،کہیں آپ کودماغی کینسر تو نہیں؟

دماغی کینسرجوکہ ٹیومرپرمشتمل ہوتاہےوہ جسمانی طورپرکس طرح نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی کیا علامات ہیں ذیل میں چند ابتدائی علامتوں کی نشان دہی کی جارہی ہے۔

دورے

دماغی کینسر کی سب پہلی علامت دوروں کاپڑنا ہے، یہ دماغ میں ٹیومر کی وجہ سےپڑتے ہیں۔ دماغ میں موجودان  ٹیومر کے باعث اعصابی خلیات بے قابو ہوجاتے ہیں ، اور آپ کے اعضاء کو اچانک جھٹکا دیتے ہیں جو دورے پڑنے کا باعث بنتا ہے۔
دوروں کی علامات مختلف قسم کی ہوسکتی ہیں۔ پورے جسم میں شدید اینٹھن بھی دورے پڑنے کی ایک علامت ہے۔دورے بھی ہوش کھو دینا یا آنکھوں میں چمک آجانا بھی اس کی ایک علامت ہے۔

سرمیں مسلسل درد

Advertisement

سر میں مسلسل درد ہونا بھی دماغی کینسر کی علامت سمجھا جاتاہے۔
کیلیفورنیا کےسٹی آف ہوپ اسپتال کے ایک نیورو سرجن مائک چن کا اس حوالےسے کہناہے کہ اگردماغی کینسراچانک واقع ہوتو مستقل طور پرٹھیک نہیں ہوسکتے کیونکہ سر درد عام دماغی کینسر کی علامت ہوسکتی ہیں۔
دماغ کےکینسر کی ایک بڑی علامت یہ بھی ہےکہ اکثرصبح اٹھتےوقت دماغی دباؤ محسوس ہوتاہےجس سےآپ زیادہ دیر تک بستر پر پڑے رہتے ہیں۔

کمزوری محسوس ہونا

انسانی جسم کی ہرحرکت دماغ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ اگر دماغ میں ٹیومر موجود ہو توجسمانی کام میں مداخلت ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کی حرکت شدید متاثر ہوتی ہے۔
دماغ کا کینسرہاتھوں اور پیروں میں بے حسی پیدا کرتا ہے جسے ٹنگلنگ بھی کہتے ہیں کیونکہ دماغ کے اہم حصے میں ٹیومر کی نشوونما ہورہی ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دماغ ریڑھ کی ہڈی سے جڑا ہوتا ہے۔

Advertisement

بینائی متاثرہونا

دماغ کےٹیومر براہ راست بینائی متاثر ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ متاثرہ شخص کوعام طور پرڈبل وژن ، دھندلاپن بھی محسوس ہوسکتاہے۔ایسا شخص سفید نقطوں یا مشکوک شکلوں کو تیرتے ہوئے بھی دیکھ سکتاہے۔
کینسرکے ہر مریض میں بینائی متاثرہونے کی شدت مختلف ہوسکتی ہےجو ٹیومر کے سائز اور قسم پر منحصر ہے۔

ہکلاپن

زبان کی نوک جو کہ بول چال میں مدد دیتی ہیں، وہ براہ راست دماغ سے منسلک ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیا جائے کہ انسان کی بولنے کی صلاحیت کادارومدار بھی اسی پر ہے۔ کینسر کے باعث دماغ متاثر ہونے سےبول چال میں مشکل یا ہکلا پن ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر