Advertisement

اپنےپھیپھڑےہاتھ میں لیکرچلنےوالی خاتون نےدنیاکوحیرت میں ڈال دیا

برطانیہ کی 24 سالہ خاتون کی زندگی کو ڈاکٹرز نے محفوظ بنالیا، وہ اب ایک باکس میں محفوظ پھیپھڑوں کی مدد سے سانس لیتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ خاتون شائنسی کے پھپھڑے ایک خطرناک بیماری کی وجہ سے ختم ہوگئےتھے جس کے بعد ڈاکٹروں نےاُن کی زندگی بچانے کے لیے رات دن کوششیں کیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے۔

ڈاکٹروں نے برطانوی خاتون کوٹرانسپلانٹیشن کرتے ہوئے’اوسی ایس‘ باکس میں‌ رکھے ہوئے پھپھڑوں کی مدد سے مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی۔

او سی ایس باکس ٹرانسپلانٹ کا یہ تجربہ کامیاب رہا اور شائنسی اب ان ہی پھیپھڑوں کی مدد سے سانس بھی لے رہی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اس سے قبل چاراسپتالوں کے چکر لگا چکی تھیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا تھا، بعد ازاں وہ ماریوس برمن نامی سرجن کے پاس پہنچیں جنہوں نےانہیں کچھ امید دلائی۔

Advertisement

ڈاکٹروں نے خاتون کوبتایا کہ اُن کے پاس 48 سالہ شخص کے عطیہ کردہ پھپھڑے او سی ایس باکس میں موجود ہیں، جو بہت زیادہ کارآمد ہوسکتے ہیں۔

میڈیکل ٹیم نے ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ٹیسٹ کیے جس کے بعد اپریل 2018 میں خاتون کا پہلا آپریشن کیا گیا، بعد ازاں اُن کی نومبر میں شادی ہوئی تو اُس کے بعد دوسرا کامیاب  ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے لنگس باکس کو ساتھ لے کر ہی گھومتی ہیں کیونکہ سانس لینے کے لیے یہ باکس بہت ضروری ہے،’میں عام لوگوں کی طرح مضبوط تو نہیں مگر اس بات پر بہت خوش ہوں کہ زندہ ہوں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Next Article
Exit mobile version