Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونف کھائیے، خوش رہئیے!

Now Reading:

سونف کھائیے، خوش رہئیے!
سونف

سونف کااستعمال پیٹ کی بیماریوں کےعلاج کیلئے عرصہ قدیم سے چلا آرہاہے۔اس کے فوائد کو مدنظررکھتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔

پیٹ کی بیماریوں میں شفا

 دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ کی بیماریوں مں شفا ملتی ہے اور یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ آج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھی کمزور ہورہی ہے اس کیلئے تھوڑی سےمقدار میں سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھالیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھراس کوکھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔

نظام ہاضمہ بہتر بنائے

کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہوگیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملالیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سونف کے ساتھ اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہوگا۔ جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، یہ بازار میں عام دستیاب ہیں اور اس کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پالیتے ہیں۔

دماغ میں رہنےوالے جراثیم الزائمرکی وجہ

پرانےنزلہ کیلئےانتہائی مفید

 

پرانے نزلہ کیلئےیہ خوراک انتہائی مفیدہےعموماً خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیں اس سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تیزی آتی ہے۔ اس کے فوراَ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر