Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین : سانس کی بیماری کا باعث بننے والا نیا وائرس دریافت

Now Reading:

چین : سانس کی بیماری کا باعث بننے والا نیا وائرس دریافت
چین : سانس کی بیماری کا باعث بننے والا نیا وائرس دریافت

چین کے شہر ووہان میں ایک پراسرار وائرس دریافت ہوا ہے جو پھیپھڑوں کے شدید عارضے کا باعث بن رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے سات کی حالت نازک ہے۔

جب کوئی نیا وائرس دریافت ہو جس سے لوگوں کو نمونیا ہو، ایسا وائرس ہمیشہ ہی صحت عامہ کے حکام کے لیے تشویش کا باعث بنتا ہے اور دنیا بھر کے حکام اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں۔

 اس جراثیم کے نمونے مریضوں سے حاصل کیے گئے ہیں اور ان کا لیبارٹری میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ چین میں حکام اور عالمی ادارۂ صحت اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کرونا وائرس (ایسا وائرس جو زکام پیدا کرتا ہے) سے پیدا ہونے والی وبا ہے۔

کرونا وائرس، وائرس کی قسم ہے لیکن اس قسم کے وائرس میں صرف چھ ایسے وائرس ہیں جو کہ انسان کو متاثر کرتے ہیں۔ نیا دریافت ہونے والا ایسا ساتواں وائرس ہو گا۔

Advertisement

چین میں سنہ  2002 میں نظام تنفس کو شدید متاثر کرنے والی بیماری (سارس) جو کہ کروناوائرس کی وجہ سے پھوٹی تھی اس میں 8098 متاثرہ افراد میں سے 774 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے وائرولوجسٹ پروفیسر جوناتھن بال نے کہا ’اگر ماضی کی وباؤں کو دیکھیں اور اگر یہ کوئی نیا کروناوائرس ہے تو یہ کسی جانور سے ہی آیا ہو گا۔

پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے نئے وائرسز کے بارے میں سب سے زیادہ باعثِ تشویش بات یہ ہوتی ہے کہ یہ کھانسی اور چھینکوں کا باعث بنتے ہیں جو وائرس کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

اگر یہ ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو رہا ہے تو آپ کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ اس سے طبی عملہ بھی متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ وہ مریضوں سے براہِ راست رابطے میں آتے ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایسا نہیں ہوا ہے۔

تاہم کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ انسانوں سے انسانوں میں نہیں پھیل رہا۔

خیال رہے کہ  اس جراثیم سے متاثرہ افراد کو الگ رکھا جا رہا ہے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Advertisement

ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد جو وائرس سے متاثرہ افراد سے براہ راست جسمانی رابطے میں آئے تھے ان کی نگرانی کی جا رہی کہ کہیں ان میں بیماری کی کوئی علامات تو نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ مچھلی مارکیٹ کو بھی بند کر دیا گیا اور اس کی صفائی اور جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر