Advertisement
Advertisement
Advertisement

الرجی میں ان دواوں کےاستعمال سےکیاہوسکتاہے؟

Now Reading:

الرجی میں ان دواوں کےاستعمال سےکیاہوسکتاہے؟

الرجی کے شکار افراد کے لئے دواوں کا استعمال ضروری تصور کیاجاتا ہے اور عام طور پرالرجی میں مبتلا افراد دوائیں لیے بغیر ٹھیک نہیں ہوتے۔

اکثردوائیں ایسی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے طبیعت میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت رونما ہونے لگتی ہے۔

الرجی کی غلط دوا کا استعمال شدید طور پر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیےدرست دواکے انتخاب کیلئےڈاکٹرکا مشورہ اور ان کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

الرجی کےعلاج کیلئے درست دوا کاانتخاب

آسٹریلیا میں ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ بخار اور الرجی کی دوائیں خریدنے کے والے 296 افراد میں سے صرف 16.5 فیصد افرادکوالرجی کی درست دوائیں ملی ہیں جو الرجک علامات کا علاج کرسکتی ہیں۔

Advertisement

غلط دواوں کے استعمال سے مرض مزید بڑھ سکتا ہے۔ کونسی دوائیں کن علامات میں موثر ہوسکتی ہیں اس کے بارے میں جاننے کیلئے ذیل میں معلومات درج کی گئی ہیں۔

اینٹی ہسٹامائنز

اینٹی ہسٹامائن اکثر بار بار ہونے والی الرجی کی علامات جیسے کھجلی ، کھانسی اور چھینک کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔

اوورل اینٹی ہسٹامائنز

اوورل اینٹی ہسٹامائن عام طور پر کیپسول اور شربت کی شکل میں ہوتی ہے، یہ دوائیں عام طور پر مختلف الرجک علامات کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں جس میں بہتی ہوئی ناک، آنکھوں کی خارش، خارش اور سوجن ہیں۔

الرجی کی دواوں کا استعمال کرنے کے بعد گاڑی چلانےسے منع کیاجاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دوا کے مضر اثرات آپ کو نیند میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اسپرے

 اوورل اینٹی ہسٹامائن  کے علاوہ اس کے اسپرے بھی موجود ہیں جو چھینک ، کھجلی اور ناک بہنے کی علامات میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

یہ دیگر اینٹی ہسٹامائنز سے کہیں زیادہ مختلف نہیں اور اس کے استعمال سے بھی غنودگی اور نیند آتی ہے۔

آنکھوں کے قطرے

اینٹی ہسٹامائن آنکھوں کے قطرے میں بھی دستیاب ہےجو سرخ اور پانی والی آنکھوں جیسے الرجی کی علامات کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

پہلی بار جب آپ اسے استعمال کریں گے تو ہوسکتا ہے یہ سرکوچکرائے اورآنکھوں میں جلن کاباعث بھی بن سکتا ہے۔

Advertisement

آنکھوں میں جلن کی صورت میں مزید استعمال سے پہلے اسے فرج میں محفوظ کرکے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

ڈیکنجسٹینٹ

اگر آپ میں  الرجک علامات جیسے فلو ، بخار ، اور سائنوسائٹس کی علامات موجود ہیں توڈیکونجسٹینٹ کا انتخاب کرنا صحیح اقدام ہے۔ تاہم حاملہ خواتین ، ہائی بلڈ پریشر کے شکارمریض  ، دل کی بیماری کے شکارمریض ، گلوکوما اور ہائپرٹائیرائڈزم کے لئے اس دوا کو استعمال کرنا موزوں نہیں اور نقصان دہ ثابت ہوگا۔

کورٹیکوسٹیرائڈز

اگر اینٹی ہسٹامائنز اور ڈیکونسٹینٹ الرجک علامات کو دور کرنےمیں ناکام ہوجائیں تو متبادل کے طور پر کورٹیکوسٹرائڈز منتخب کیاجاسکتا ہے ۔ عام طور پرکورٹیکوسٹیرائڈ دوائیں سوزش اور سوجن کی وجہ سے الرجک علامات کو دور کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر