
سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلےنمبرپرہے۔
حالیہ سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان بدقسمتی سےدنیا میں پہلے نمبر پر ہے، پیدائش کے دن سے ایک ماہ کی عمر تک سب سے زیادہ بچے ہمارے یہاں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں صرف 66 فیصد بچوں کی امیونائزیشن ہوتی ہے۔
ماہرین ِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت مند نوجوان خواتین کی سب سے زیادہ اموات دورانِ زچگی ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کا کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اورسندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کےاشتراک سےمقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کرونا وائرس سےدنیاکی اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہو گئی ہے، ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں، ہمارا ہیلتھ کیئرسسٹم اتنا مضبوط نہیں کہ ایسی کسی وبا کی صورت میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح قابو پاسکیں، ہمارے یہاں کوئی جدید وائرولوجی لیب بھی قائم نہیں ہوسکی۔
تقریب سےڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹرعذرااحسان، پروفیسر خالد شیفع، پروفیسر محمد سعید خان، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمن، ڈاکٹر فرحان عیسٰی، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، بریگیڈیر وقار شیخ خلیل، محمود باری اور دیگر نے خطاب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News