Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارامشن ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارامشن ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کےدوردرازکے علاقہ جات میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارامشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے  محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ورلڈبنک کے وفد کی  ملاقات ہوئی  جس میں سپیشل سیکرٹری محمداجمل بھٹی نے ورلڈبنک کے وفدکوپنجاب ہیلتھ سروسزاکیڈمی پرپریزنٹیشن دی۔

ملاقات میں صوبائی وزیرصحت اورورلڈبنک کے وفدکے درمیان صحت کے شعبہ میں مزیدتعاون بڑھانے پراتفاق کیا جبکہ صوبائی وزیرصحت اورورلڈبنک کے وفدکے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال  بھی کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے   ملاقات میں ورلڈبنک کے وفدنے محکمہ صحت کی جانب سے وزیراعلی ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کی تعریف کی۔

صوبائی وزیرصحت نے  ورلڈبنک کے وفدسے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکے علاج معالجہ کویقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد   نے  یہ بھی کہا کہ و زیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ پربہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی استعدادکاربڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا سیالکوٹ میں نیا ہسپتال بنانے کا اعلان

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد  نے مزید کہا کہ لوگ صحت انصاف کارڈسے مستفیدہوکرانتہائی خوشی اوراطمینان کااظہارکررہے ہیں جبکہ ماضی میں عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات کے حوالہ سےہمیشہ پریشانی کاسامنارہتاتھا ۔

وفدورلڈبنک نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مزیدبہتری کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون کی پیشکش کرتے ہیں جبکہ وزیرصحت کی جانب سے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی بارے سن کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔

اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکڈری ہیلتھ کئیرمحمداجمل بھٹی، ریجنل ڈائریکٹرورلڈبنک لینی شیربورنی بینز، مینیجرورلڈبنک کرسٹین، سینئیرہیلتھ سپیشلسٹ یک ینگ لی، سینئیرسپیشلسٹ سہیل عباسی، اکانومسٹ ورلڈبنک کوین گیون ودیگرافسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر