
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کےسربراہ نےدنیاکو خبردار کیاہےکہ وہ نئے مہلک وائرس کرونا کوپھیلنےسےروکنےکےلیے تیار رہے اوراگریہ ممکنہ طورپروبائی صورت اختیارکرتاہےتووہ اس سےنمٹنےکےلیےبھی مستعدرہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تيدروس أدهانوم غيبريسوس نے جنیوامیں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کرونا وائرس سے ڈھائی ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کےباوجود اس کووبائی مرض خیال نہیں کرتی ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نےکہا ہے کہ دنیا کے ممالک کو اس کے وبائی شکل اختیار کرنےکی صورت میں حالات کامقابلہ کرنےکےلیے تیاررہنا چاہیے۔
ڈبلیوایچ اوکےسربراہ کامزیدکہناتھاکہ ایران،اٹلی اورجنوبی کوریا میں حالیہ دنوں میں کروناوائرس کےکیسوں میں اچانک اضافہ گہری تشویش کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ چین میں دسمبرکےآخرمیں پھیلنےوالے مہلک وائرس کوروناسے دنیابھرمیں گزشتہ دوماہ میں 2600سےزائداموات ہوچکی ہیں اورتقریباً 80 ہزارافرادمتاثرہوئےہیں۔
دوسری جانب دیگرممالک میں بھی کورونا وائرس پھیل رہاہے۔ ایران میں کوروناوائرس سے 50 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ اٹلی میں بھی اب تک کوروناوائرس سےہلاک افرادکی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ادھرافغانستان میں بھی کوروناوائرس کاپہلا کیس سامنے آگیاہے۔
کویت اوربحرین میں بھی کوروناوائرس کےکیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔
بحرین کےحکام کے مطابق ملک میں وائرس کےایک کیس کی تصدیق ہوئی ہےاورمتاثرہ شخص ایران سےآیاہےجب کہ کویتی حکام نے ملک میں تین کیسزرپورٹ ہونےکی تصدیق کی ہے۔
ایران میں کوروناکےکیس سامنےآنےکےبعد ترکی، پاکستان،ارمینیانےایران سے اپنی سرحدیں بندکردی ہیں، اس کےعلاوہ افغانستان نے بھی اپنے شہریوں کو ایران کے حوالےسےسفری ہدایات جاری کی ہیں۔
دوسری جانب چین نے کورونا وائرس پھیلنے کاسبب بننے والے جنگلی جانوروں کی تجارت پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News