
ماہرین طب کاکہناہےکہ کورونا وائرس سےبچنےکے لیے ہاتھوں کوصابن سےبارباراوردرست طریقےسےدھوناضروری ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق بوسٹن کی سمنز یونیورسٹی کےماہرین نےایک تحقیقی مقالےمیں انکشاف کیاہےکہ اگرہاتھوں کو صابن سے درست انداز سے اور بار بار دھویا جائےتوکورونا وائرس سےمحفوظ رہاجاسکتاہے۔ اس طریقےسےانفلوئنزا سمیت دیگر بیکٹریا اور وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ایلزبتھ کاکہناہےکہ یہ ممکن نہیں کوئی شخص اپنے چہرے کو باربارہاتھ نہ لگائےاورنہ ہی کسی اور کو آپ کو چھونےپرپابندی لگائی جاسکتی ہےاس لیے صرف ایک چیز باقی رہ جاتی ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کوبارباردھوئیں اوروہ بھی صابن سے۔
ڈاکٹرایلزبتھ کا اپنی ریسرچ میں اس بات پر بھی اصرارتھاکہ پانی اورصابن طاقت ورجراثیم کش اشیاء ہیں جن کی مدد سےخطرناک وائرس کے نقصان سے بچا سکتا ہے لیکن عام آدمی ان باتوں سے آشنا نہیں اس لیے اس بات کو ہر ایک شخص تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔
پروفیسرایلزبتھ نےاپنی تحقیق میں یہ بھی باورکرایاکہ جہاں آپ صابن ہاتھ دھوتےہوئےجسمانی طورپرصفائی حاصل کررہےہوتے ہیں وہیں چند نہ نظرآنےوالےجراثیم کوصابن میں موجود کیمیکل توڑدیتےہیں اوریوں ہم جراثیم سےمحفوظ رہ سکتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News