Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی کروناوائرس کی دوا 90روزمیں دستیاب ہوجائےگی

Now Reading:

اینٹی کروناوائرس کی دوا 90روزمیں دستیاب ہوجائےگی
وائرس

اسرائیلی سائنسدانوں کاکہناہےمہلک وائرس کرونا کی دواتیارکرلی ہےجو 90 روز میں دستیاب ہوجائےگی ۔

 اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی سائنسدانوں نےاینٹی کروناوائرس کی دواتیارکرنے کا دعویٰ کیاہےجو سیکیورٹی ٹیسٹ کے بعد 90 روزمیں دستیاب ہوگی۔

اخبار کےمطابق اسرائیل میں سائنس دان اس وائرل انفیکشن کےعلاج کےلئےکام کررہےہیں جس نےدنیا بھر میں 2 ہزار 9 سو سے زائد افراد کی جانیں لی ہے۔

اسرائیلی حکام نےاس امیدکااظہارکیاہےکہ ’پیشرفت‘ وباء سےنمٹنےمیں مددگار ہوگی۔

میگل گلیلی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اسرائیل کےوزیربرائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےاس پیشرفت پر کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ مزید تیز رفتار پیشرفت ہوگی جس سے ہمیں عالمی کرونا وائرس کے خطرےسےنمٹنےمیں مدد ملے گی۔

Advertisement

 دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہےکہ دنیاکے تمام ممالک کروناوائرس کےشدید بیمارمریضوں کی دیکھ بھال کےلیے بڑی تعداد میں وینٹیلیٹرزاورآکسیجن سسٹم کی دستیابی کویقینی بنائیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس 60 سال سے زائدعمر اور ایسے افراد کو زیادہ شکار کرتا ہے جن کی صحت پہلے ہی دیگر بیماریوں کے باعث خراب ہو۔

عالمی ادارۂ صحت کےمطابق کرونا کےمریضوں کےلیےآکسیجن تھراپی بہت اہم علاج ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 2 سے 5 فیصد ہے، جبکہ اب تک 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 88 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ  چین سےشروع ہونےوالا کرونا وائرس اب دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے 87 ہزار 694 افراد بیمار ہوئے۔ ان میں سے 42 ہزار 689 افراد صحت مند ہوگئے۔ کرونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 995 ہے۔

کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں چین سرفہرست جہاں اب تک 2 ہزار 870 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 828 ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر