Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے نوجوان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Now Reading:

کراچی کے نوجوان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
کورونا وائرس کو شکست

کراچی کے 22 سالہ نوجوان جو کہ ایران سے آنے کے بعد ہی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے شبہ میں مبتلا ہوگیا تھا با لاخر اس نوجوان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے22 سالہ نوجوان کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جس کے بعد کراچی سے رپورٹ ہونے والا کورونا وائرس کو شکست دے کر نوجوان صحتیاب ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مکمل صحتیاب ہونے کے بعد 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری کو آغا خان اسپتال کے آئسولیشن وارڈ سے کل ڈسچارج کیا جائے گا جبکہ یحیی جعفری کو اسپتال اور متعلقہ حکام نے کلیئرنس دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس ، پاکستان میں نو لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق یحییٰ جعفری کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 22 سالہ یحی جعفری میں 26 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ 22 سالہ یحییٰ جعفری 20 فروری کو بذریعہ پرواز ایران سے کراچی آیا تھا۔

کورونا وائرس

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا تھا اب 38 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ وائرس پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں اگرچہ اس کے صرف دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ایران اور افغانستان سے ملحق سرحدوں کے علاوہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سکریننگ بڑھا دی گئی ہے۔

اس بیماری جسے کووڈ 19 کا نام دیا گیا سے مرنے والوں کی شرح ایک سے دو فیصد رہی لیکن ان اعداد پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہزاروں افراد کا علاج اب بھی جاری ہے اور شاید کچھ مر بھی جائیں اس لیے شرح اموات بڑھ بھی سکتی ہے۔ لیکن یہ بھی غیر واضح ہے کہ ہلکی پھلکے علامات والے کتنے کیسز ہیں جو رپورٹ ہی نہیں ہوئے، اس صورت میں شرح اموات کم بھی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

ہر سال ایک ارب افراد انفلواینزا کا شکار ہوتے ہیں اور دو لاکھ نوے ہزار سے چھ لاکھ پچاس ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ فلو کی شدت ہر سال بدلتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر