Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے اموات میں اضافہ، تعداد 269 ہوگئی

Now Reading:

کورونا سے اموات میں اضافہ، تعداد 269 ہوگئی
کورونا سے اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر مین کورونا سے اموات میں اضافے کے بعد تعداد 269 ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 588 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 2866 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں

ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 723 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار 378 سندھ میں4 ہزار 232، خیبرپختونخوا میں ایک ہزارسات سوترانوے، بلوچستان میں 722، گلگت بلتستان میں تین سوآٹھ، اسلام آباد میں 235اور آزاد کشمیر میں اس وائرس سے متاثرہ پچپن مریض ہیں۔

اب تک دو ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 15 اموات کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد دوسو انہتر ہوگئی ہے اس دوران مزید 783 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

سندھ میں کورونا ایمرجنسی صورتحال کےلئے ہلپ لائن کا افتتاح

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں کورونا سے 5 اور خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 جبکہ بلوچستان میں 1 اور پنجاب میں کرونا سے 9 اموات ہوئی تھی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 266 ہوگئی تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 218 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 44 ہزار 365 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر