Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائیفائیڈ کیوں ہوتا ہے؟ علامات اور علاج کیا ہے؟

Now Reading:

ٹائیفائیڈ کیوں ہوتا ہے؟ علامات اور علاج کیا ہے؟
ٹائیفائیڈ

ٹائیفائیڈ ایک متعدی مرض ہے جو ایک مریض سے صحت مند شخص  تک پھیل سکتا ہے۔

ٹائیفائیڈ بخار کا سبب جراثیم ’’  سیلمونیلا ٹائی فی  ‘‘ ہے  جو کھانے پینے کی اشیاء میں گندگی کی وجہ سے پھیلتا ہے۔اس مرض کی مدّت اکیس روز ہے یا اس سے زیادہ بھی رہ سکتا ہے۔

ٹائیفائیڈ بخار میں عام طور پر جسم  کے مختلف حصوں (سینہ ، پیٹ یا کمر )پر دانے نکل آتے ہیں جبکہ اس کا مرکز’’ آنتیں‘‘ ہیں جہاں سے اس جراثیم کے بُرے اثرات خون میں شامل ہوتے ہیں۔

پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے ٹائیفائیڈ بخار  کی عمومی وجہ گندا پانی  پینے اور اس سے کاشت کی گئی سبزیاں ہیں ۔ اس کے علاوہ  ٹائیفائیڈ  کا مرض ،  مریض کے برتن اور  کپڑے وغیرہ سے بھی دوسرے شخص تک منتقل ہوسکتا ہے۔

عام طور پر جراثیم کےجسم میں داخل ہونے کے آٹھ سے پندرہ دن کے بعد یہ مرض ظاہر ہوتا ہے تاہم جراثیم کی طاقت اور انسان کی متاثرہ شخص کی قوت مدافعت  کے مطابق یہ مدت تین دن سے ایک ماہ تک بھی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

ٹائیفائیڈ کی بیماری گرم ممالک ، برسات اور تیز گرم موسم میں زیادہ پھیلتی ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کو  یہ مرض زیادہ تنگ کرتا ہے۔

ٹائیفائیڈ کی چند بڑی علامات میں تیز بخار،جسم میں کمزوری، سر میں درد، قبض یاپھر اسہال،بھوک کا نہ لگنا،بدن میں خشکی،سانس لینے میں مشکل،چہرے کا زرد پڑنا شامل ہیں۔

یوں تو ٹائیفائیڈ کے علاج کے لیے مختلف طریقہ علاج (ہربلز اور  ایلوپیتھک ) موجود ہیں تاہم ایسی کسی بھی علامت کے ظاہر ہونے پر خود سے کوئی دوا لینے کے بجائے فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔

ٹائیفائیڈ سے  بچاؤ کے لیے  اپنا ہاضمہ درست رکھیں اور اُبلا ہوا پانی استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر