
کراچی ایکسپو سینٹر فیلڈ آئیسولیشن سینٹر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 140 بیڈز پر مشتمل ایچ ڈی یو یونٹ تیار کرلیا گیا ہے۔
کور انچارج ڈاکٹر نزہت کے مطابق 1200 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن سینٹر میں 143 مریض زیرعلاج ہیں اور مریضوں کی ذہنی صحت کے لیے مختلف گیمز سمیت و دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر فراز کہتے ہیں کہ 3 ماہ سے کورونا کے خلاف جنگ میں فرض ادا کرر ہا ہوں، یہاں پر مریضوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں ایچ ڈی یو بیڈز کا اضافہ شہر کے گرتے ہوئے ہیلتھ سسٹم کو بڑا سہارا فراہم کرے گا اور اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے سبب مارے مارے پھرتے کورونا کے مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News