Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر جان لیوا حملے, حکومتی انتظامات نامکمل

Now Reading:

کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر جان لیوا حملے, حکومتی انتظامات نامکمل
ہیلتھ کئیر ورکرز

مُلک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات تاحال ناکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مُلک  بھر میں کورونا وائرس کیسز سے متاثرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن پھر بھی  حکومتی انتظامات نامکمل نظر آرہے ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب سے کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر جان لیوا حملے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 2561 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ مزید 78 ڈاکٹرز متاثر، کل تعداد 1510 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 352 تک پہنچ گئی جبکہ طبی عملے کے مجموعی طور پر 699 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور میڈیکل سے وابستہ 231 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  8 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 1368 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں اور ملک بھر میں 937  صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر