Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کورونا کو شکست دینے کے قریب آگیا

Now Reading:

پاکستان کورونا کو شکست دینے کے قریب آگیا

Synopsis

ملک میں صحتیابی کی شرح 91 فیصد تک پہنچ گئی

کورونا وائرس

پاکستان کورونا کو شکست دینے کے قریب آگیا ہے جس کے بعد ملک میں  صحتیابی کی شرح 91 فیصد تک پہنچ گئی ہے، فعال کیسز     صرف 17 ہزار رہ گئے اور مزید 21 سو اٹھاون مریضوں نے کورونا کو شکست دیدی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 862 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 283228 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 862 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 487، اسلام آباد میں 41 ، خیبرپختونخوا میں 107 ، پنجاب میں 193 ، بلوچستان میں 14 ،گلگت بلتستان میں 15 اور  آزاد کشمیر 5 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 123243 ، بلوچستان میں 11835 ، خیبرپختونخوا میں 34539 ،اسلام آباد میں 15141 ، گلگت بلتستان میں 2301 ، پنجاب میں 94040 اور آزاد کشمیر میں 2129 مریض موجود ہے۔

پاکستان میں آج مزید 695 افراد میں وائرس کی تشخیص

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 123243 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں 5 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 2129 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 193 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 94040 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 107 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 34539 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر