Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستی دوائیں بلیک ہونے لگتی ہیں اس لیے قیمت میں اضافہ کیا گیا، معاون خصوصی

Now Reading:

سستی دوائیں بلیک ہونے لگتی ہیں اس لیے قیمت میں اضافہ کیا گیا، معاون خصوصی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دواؤں کی قیمت میں اضافے سے متعلق انوکھی منطق پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جن دواؤں کی مہنگی ہونے کا ذکر ہو رہا ہے ، وہ سستی لائف سیونگ اور پرانے فارمولے پر ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ان ادویات کی قیمتوں  میں مناسب تبدیلی نہ آنے کی وجہ سے  یہ مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہیں۔ غائب ہونے والی دوائیں  پھر بلیک  میں ملنے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے ضروری تھا کہ ادویات کی قیمتیں ایسی ہوں کہ سب کی پہنچ میں ہوں۔ وہ ادویات جو لوگوں کو مہنگی مل رہی تھیں  اب مناسب قیمت اور وقت میں دستیاب ہوں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  حکومت اور ڈریپ کا کام ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی ہے۔مارکیٹ میں ناپید ادویات  کی قیمت میں تھوڑے سے اضافے کی ضرورت تھی۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ  ہم ادویہ ساز  کمپنیزکے  دباؤمیں نہیں آئے،  ہم نے ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک نئی پرائسنگ پالیسی  پر کام کر رہے ہیں۔ بڑھتی ادویات کی قیمتوں کی لسٹ  ویب سائٹ پر لگائی جائے گئی۔ صحت کے تمام اداروں میں  بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر