Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبح نا شتے میں انڈا کھانا کیسا ہے؟

Now Reading:

صبح نا شتے میں انڈا کھانا کیسا ہے؟
انڈہ

دنیا بھر کےغذائی ماہرین انڈے کو ایک مکمل غذا قرار دیتے ہیں، جس کے استعمال کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

ناشتے میں انڈا نہ ہو تو ناشتہ ادھورا سا لگتا ہے، انڈا موسمِ سرما کے ساتھ ساتھ موسمِ گرما میں بھی انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

چند ایسے لوگ بھی ہیں جو ناشتے میں انڈا کھانا پسند نہیں کرتے، لیکن آج ہم آپ کو انڈا کھانے کے ایسے فوائد سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد وہ لوگ جو انڈا نہیں کھاتے وہ بھی شوق سے انڈاکھانے لگ جائیں گے۔

غذائی ماہرین کے مطابق انڈے میں  پروٹین، آئرن، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، ماہرین کے جانب سے انڈے کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں شامل کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔

روزانہ انڈے کے استعمال سے انسان جلدی بوڑھا نہیں ہوتا، انڈا جلد پر پڑنے والے ایچ اسپاٹس اور آنکھوں کے گرد جھریوں کو کم کر دیتا ہے ۔

انڈے میں مو جود قدرتی اجزا کے باعث آپ کی جلد ٹائٹ اور پُر کشش رہتی ہے۔

 انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں، انڈے میں 20 ملی گرام فاسفورس اور 45 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

سبزیوں یا سلاد کے ساتھ اگر ایک انڈہ ملا کر کھا لیا جائے تو سلاد میں موجود وٹامن ای کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور دیگر وٹامنز اور منرلز بہتر طور پر خون میں جزب ہوتے ہیں۔

امریکی تحقیق کے مطابق انڈوں کے ساتھ ناشتے میں کم کیلوری والی غذا کا اگر استعمال کر لیا جائے تو جسمانی وزن میں دوگنا تیزی سے کمی آتی ہے، وزن میں کمی کے خواہش مند افراد انڈوں کو اپنی ڈائیٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

انڈے کے اتنے زیادہ فوائد جان کر یقیناً اب جو انڈے پسند نہیں کرتے ، وہ بھی آج ہی سے انڈے
Advertisement
کھانا شروع کر دے گا۔
غذائیت سے بھر پور انڈے کھائیں، اور صحت مند زندگی گزاریں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر