Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطرے کی گھنٹی ، دوسری لہر زیادہ خطرناک قرار

Now Reading:

خطرے کی گھنٹی ، دوسری لہر زیادہ خطرناک قرار

این سی اوسی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک شریک کی۔

وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ حکام نے ملک میں عالمی وبا کوروناکی صورتحال پراین سی اوسی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح7.20فیصدہے، جس سے ملک میں مثبت کوروناکیسزکی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

Advertisement

بریفنگ میں کہا گیا کہ کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 112 ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے بھی ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کو پہلی سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو جون والے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا  کہ صحت عامہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ صحت کی حفاظت کیلئےوزارت صحت سےاحکامات جاری کئے جارہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر