ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی رجسٹریشن 27 اپریل 2021 سے کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروانے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسی نیشن کے مقام اور تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔
ویکسی نیشن مراکز میں رمضان کے دوران دوشفٹوں میں عوام کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
