
سائنسدانوں نے ڈینگی وائرس کے کیسز میں 77 فیصد تک کمی لانے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے یہ کامیاب تجربہ ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں میں رد و بدل کر کے حاصل کیا ہے۔
سائنسدانوں نے ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں کو ایک بیکٹیریا سے انفیکٹ کیا جس سے ان مچھروں کی انسانوں کو ڈینگی وائرس سے متاثر کرنےکی صلاحیت میں تقریباً 77 فیصد تک کمی آئی ہے۔
یہ تجربہ ابتدائی طور پر انڈونیشیا کے یوگیکارتا میں کیا گیا ہے اور اسے اب مزید علاقوں میں بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈینگی بخار میں پٹھوں اور ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے جبکہ خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد بھی کم ہونے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News