Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووِڈ سے صحتیابی کے بعد دوبارہ وائرس لگنے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے: تحقیق

Now Reading:

کووِڈ سے صحتیابی کے بعد دوبارہ وائرس لگنے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے اور صح یابی کے بعد دوبارہ وائرس لگنے کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے۔

خلیجی ریاست قطر میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق عالمی کورونا وباء کو شکست دینے کے بعد دوبارہ اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ کافی حد تک ٹل جاتا ہے۔ پھر بھی اگر کووڈ 19 سے دوسری بار بیمار ہوجائیں تواسپتال میں داخلے یا موت کا امکان پہلی بار کی بیماری کے مقابلے میں 90 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

مذکورہ بالا نتیجہ 3 لاکھ 53 ہزار سے زائد یہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد پر تحقیق کر کے نکالا گیا۔

ماہرین نے فروری 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد کے ریکارڈز کا موازنہ کیا۔

تحقیق کے دوران محققین نے ویکسین شدہ افراد کو ہٹا دیا جبکہ باقی بج جانے والے افراد میں 1304 ری انفیکشن کیسز سامنے آئے، دوبارہ بیماری میں اوسطاً 9 ماہ کا وقفہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری بار کورونا سے متاثر ہونے والے محض 4 افراد کو زیادہ بیمار ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ کوئی بھی فرد اتنا بیمار نہیں ہوا کہ اسے آئی سی یو میں داخل کرایا جاتا۔

Advertisement

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ پہلی بار بیمار ہونے پر 28 مریضوں کی حالت نازک قرار دی گئی اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ ری انفیکشن گروپ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے لوگوں میں صرف تیرہ سو ری انفیکشنز کیسز رپورٹ ہونا اور محض 4 کیسز میں بیماری کی شدت کا دیکھا جانا حیران کن ہے، تمام مریض ایلفا اور بیٹا کورونا اقسام کے تھے اس میں ڈیلٹا شامل نہیں تھا۔

اس سے قبل سابقہ تحقیقی رپورٹس میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ بیماری سے بننے والی قدرتی مدافعت دوبارہ بیماری کا خطرہ کم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ قطر میں ہونے والی تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر