Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون اندازے سے کئی گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

اومیکرون اندازے سے کئی گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ برائے صحت کا کورونا کے حوالے سے اہم انکشاف

عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون جس رفتار سے پھیل رہا ہے، ماضی میں کورونا کا کوئی ویریئنٹ اس رفتار سے نہیں پھیلا۔

الجریزہ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایدہینم گیبرییسز نے جنیوا میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ باعث تشویش ہے اور یہ ویریئنٹ دنیا کے بیش تر ممالک تک پہنچ چکا ہے۔

اومیکرون کی شناخت پہلی بار رواں سال نومبر میں جنوبی افریقا کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی تھی اور ایک ماہ کے عرصے میں دنیا کے 77 ممالک میں اومیکرون کے کیسز سامنے آچکے ہیں جوکہ ایک تشویش ناک بات ہے۔

ٹیڈروس ایدہینم نے اس بات پر بھی تاسف کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ اومیکرون کو ایک مائلڈ (کم اثر)  ویریئنٹ سمجھ رہے ہیں جو کہ درست نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ یقیناً اب ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اس وائرس سے انسانیت کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ یہاں تک کہ اگر اومیکرون سے بیماری کی شدت میں کمی کے امکانات کم ہوں پھر بھی ہمیں اسے کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر