Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا گردوں سے خوفناک تعلق

Now Reading:

بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا گردوں سے خوفناک تعلق

ایک نئی تحقیق کے مطابق موسمیاتی بحران کی وجہ سے بڑھتا درجہ حرارت لوگوں کے گردوں میں پتھری کا سبب بنے گا۔ یہ مسئلہ گرمی اور ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بدتر ہوگا۔

محققین نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں اس صدی کے آخر تک گردوں میں پتھری کی بیماری کے متعلق گرمی اور نمی کا اندازہ لگانے کے لیے دو موسمی صورت حال استعمال کیں۔

امریکا کی اس جنوب مشرقی ریاست ایک ایسا علاقہ ہے جہاں اس بیماری کی شرح اوسط سے بلند ہے۔

امریکا میں 10 میں ایک شخص کسی نہ کسی وقت گردوں میں پتھری کے مسئلے سے گزرتا ہے اور شمال سے جنوب میں ایسے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

فلیڈیلفیا کے بچوں کے اسپتال کے محققین کے مطابق کیسز کی تعداد 2.2 فی صد سے 3.9 فی صد کے درمیان بڑھے گی، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا گرین ہاؤس گیسز کا اخراج موجودہ شرح سے جاری رہتا ہے یا درمیانی سطح تک کم کر دیا جاتا ہے۔ دونوں صورتوں میں صحت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے۔

Advertisement

گردوں میں پتھری منرلز کے سخت ذرّوں (زیادہ تر کیلشیم) کی وجہ سے ہوتی ہے جو پیشاب میں بنتے ہیں اور نکلتے وقت نہایت تکلیف پہنچاتے ہیں۔

یہ معاملہ گزشتہ دو دہائیوں میں بالخصوص سفید فام لوگوں کے علاوہ لوگوں میں، خواتین اور نو عمروں میں بڑھا ہے۔

غذا اور زندگی کے اطوار میں تبدیلی نے اس صورتحال میں اضافے میں شراکت ڈالی ہے لیکن اس سے قبل تحقیق نے بتایا تھا کہ بڑھتے درجہ حرارت نے خطرہ بڑھایا ہے۔

گردوں میں پتھری کے مسئلے کے حل کے لیے طبی مدد حاصل کرنے والوں کی تعداد شدید گرمی کے دنوں کے آنے کے ساتھ ہی بڑھ جاتی ہے جب ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ کئی گُنا بڑھ جاتا ہے۔

سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق کے سینئر مصنف گریگوری ٹیسین کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تغیر کے ساتھ ہم اکثر اس کے انسانی صحت پر اثر کے متعلق بات نہیں کرتےم بالخصوص جب بات بچوں کی آتی ہے لیکن گرم ہوتی زمین کے انسانی صحت پر بڑے اثرات ہوں گے۔

پہلی صورتحال میں سال 2100 تک اوسط درجہ حرات میں 2.3 ڈگری سیلسیس تک جبکہ دوسری صورتحال میں 3.6 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا۔

Advertisement

وسیع رینج والے موسمیاتی ماڈل کے نتائج بتاتے ہیں کہ زمین کا درجہ حرارت اس صدی کے آخر تک اوسطاً 1.1 ڈگری سیلسیس سے 5.4 ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر