Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون پھیلنے کے باوجود ڈینمارک میں پابندیاں اٹھالی گئیں

Now Reading:

اومیکرون پھیلنے کے باوجود ڈینمارک میں پابندیاں اٹھالی گئیں

ڈینمارک نے کورونا وائرس کی پیشِ نظر لگائی گئی متعدد پابندیاں اٹھا لیں اور ملک میں اومیکرون ویریئنٹ پھیلنے کے باوجود اتوار کو مخصوص جگہوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سنیما، چڑیا گھر، میوزیم اور تھیٹرز ان جگہوں میں شامل ہیں جہاں لوگ جا سکیں گے۔

محدود تعداد میں شائقین کو اندرون اور بیرون کھیلوں میں شرکت کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

لوگوں ان جگہوں پر جانے کے لیے ماسکت پہننے اور اپنے ویکسین شدہ ہونے کا ثبوت یا حالیہ منفی کووڈ-19 ٹیسٹ رپورٹ دِکھانے کی ضرورت ہوگی۔

ڈینش حکموت ملک میں 31 جنوری تک پابندیوں میں مزید نرمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Advertisement

ڈینمارک کے وزیر صحت میگن ہیونکے نے رپورٹرز کو اس ہفتے کے شروع میں بتایا تھا کہ حکومت عالمی وباء کی صورتحال کی کو بغور دیکھ رہی ہے اور جگہوں کے دوبارہ کُھلنے کی کبھی حامی نہ ہوتی اگر ان کے اپنے اور باہر کے ماہرین اس کے متعلق صاف خیال نہ رکھتے۔

ابتدائی مطالعوں کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ اس قبل آنے والے ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت کم بیماری کا سبب بنتا ہے۔

لیکن یہ کورونا وائرس کا یہ ویریئنٹ دیگر کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور کئی ملکوں کو بڑے پیمانے پر اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

یہ ان لوگوں کو بھی بآسانی اپنی زد میں لے لیتا ہے جو ویکسین شدہ ہیں یا اس قبل ویئرینٹس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ڈینش وزیر اعظم نے بدھ کو کہا تھا کہ پابندیوں کا ہٹایا جانا حکومت کے اپنے ماہرینِ صحت کے مشیروں کے گروپ کی تجویز پر مبنی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر