Advertisement
Advertisement
Advertisement

بائیڈن انتظامیہ کا 40 کروڑ این 95 ماسک تقسیم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بائیڈن انتظامیہ کا 40 کروڑ این 95 ماسک تقسیم کرنے کا فیصلہ

امریکا میں بائیڈن انتظامیہ آئندہ ہفتے سے 40 کروڑ این 95 ماسک مفت میں تقسیم کرے گی۔ یہ اقدام وفاق کی جانب سے اومیکرون ویریئنٹ سے بہتر طور پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بدھ کے روز کیے جانے والے اعلان کے مطابق یہ ماسک حکومت کے اسٹریٹیجک قومی ذخیرے سے آئیں گے، جس میں 75 کروڑ سے زیادہ اعلیٰ تحفظ فراہم کرنے والے ماسک موجود ہیں۔

ماسک ملک بھر میں فارمیسیز اور کمیونیٹی کے ہیلتھ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق حکومت اس ہفتے ماسک کی شِپنگ شروع کرے گی جو آئندہ ہفتے کے آخر میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اتنے بڑے پیمانے پر مفت ماسک کی تقسیم کووڈ-19 کی عالمی وباء کے شروع ہونے کے بعد سے پہلی بار کی جارہی ہے۔

Advertisement

2020 کے شروع میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس کے متعلق سوچا اور بعد ازاں مفت ماسک کی تقسیم کے منصوبوں کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔

موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں تیزی سے بڑھتے اومیکرون کے دوران ماسک کی عدم دستیابی پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد امریکیوں میں مفت ماسک کی تقسیم کے خیال پر عمل کیا۔

موسمِ سرما میں کووڈ-19 کی ہوم ٹیسٹ کِٹس میں کمی ہونے پر تنقید کا شکار ہونے کے بعد بائیڈن نے اس ہفتے ایک ویب سائٹ لانچ کی جس پر امریکی فور طور پر چار کِٹس آرڈر کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر