
برطانیہ میں اسپتال کووڈ-19 کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ 5 لاکھ 52 ہزار 198 مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں انفیکشنز کی شرح میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 38 فی صد اضافہ ہوگیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ بھر میں کووڈ-19 کی وجہ سے اسپتالوں میں ہونے والے داخلوں کی شرح گزشتہ ہفتے تک 26 فی صد تھی۔
شمال مشرق اور یارک شائر میں داخلوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ان علاقوں میں انفیکشنز 52 فی صد سے زیادہ کی شرح سے بڑھے ہیں۔
جبکہ جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بالترتیب 24 اور 25 فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
لندن میں کووڈ کے سبب ہونے والے داخلوں کی شرح 23 فی صد تک بڑھی، مشرقی انگلیند میں 17 فی صد اور شمال مغرب میں 19 فی صد تک اضافہ ہوا۔
جمعے کو جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق ہر20 افراد میں سے ایک فرد 12 مارچ تک کے ہفتے میں کورونا میں مبتلا ہوا۔
جبکہ اسکاٹ لینڈ میں مسلسل سات ہفتوں میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News