Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ویپنگ نوجوانوں میں روایتی تمباکو نوشی کی راہ ہموار نہیں کرتی‘

Now Reading:

’ویپنگ نوجوانوں میں روایتی تمباکو نوشی کی راہ ہموار نہیں کرتی‘

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ ویپنگ نوجوانوں کے لیے روز مرّہ کی تمباکو نوشی کی راہ ہموار نہیں کرتی ہے۔

یورنیورسٹی کالج لندن کے محققین نے برطانیہ میں 2007 سے 2018 کے درمیان 16 سے 24 سال تک کے افراد میں ای سیگریٹ اور روایتی تمباکو کی اشیاء کے استعمال کے متعلق مطالعہ کیا۔

مطالعے میں انہیں معلوم ہوا کہ ان دو چیزوں کے درمیان کوئی خاص تعلق نہیں۔

 یہ تحقیق گزشتہ تحقیق میں حاصل ہونے والی معلومات کو رد کرتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوجوان ویپرز تمباکو نوشی کی جانب مائل ہوتے ہیں۔

محققین نے اندازہ لگایا کہ سب سے بد تر صورتحال میں بھی 10 میں سے ایک نوجوان جو ای سیگریٹ استعمال کرتا ہے وہ روایتی تمباکو نوشی کرنے والا بنتا ہے۔

Advertisement

اگرچہ ای سیگریٹ میں روایتی سیگریٹس کی نسبت کم کیمیکلز ہوتے ہیں، پھر بھی ای سیگریٹس خطرے سے خالی نہیں ہوتی اور نِکوٹین کے متحمل ہوتی ہے جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

اس تحقیق کے سامنے آنے کے ساتھ ہی بلدیاتی حکومتی ایسوسی ایشن نے برطانوی حکومت پر ویپنگ اشیاء پر سے وی اے ٹی کم کرنے کے لیے زور دیا ہے تاکہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر