Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈے کی زردی زیادہ فائدے مند یا سفیدی؟ جانئیے

Now Reading:

انڈے کی زردی زیادہ فائدے مند یا سفیدی؟ جانئیے
انڈا

انڈے کا شمار پروٹین اور غذائیت سے بھرپور سپر فوڈز میں کیا جاتا ہے جو ہر عُمر میں ناشتے کے لیے بہترین آپشن اور تجویز کردہ غذا بھی ہے، مگر یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی؟

اکثر ماہرِ غذائیت کا کہنا ہے کہ انڈوں کا صحیح استعمال ہارڈ بوائل کرکے استعمال کرنا ہے، اگر انڈوں کو تل کر استعمال کیا جائے تو اس میں تیل کا استعمال کرنا پڑے گا، انڈے کی زردی میں اپنی ایک خاص مقدار میں چکنائی موجود ہوتی ہے، اضافی چکنائی کے استعمال سے اس میں کیلوریز کا اضافہ ہو جائےگا، ایک ہارڈ بوائل انڈے میں 77 کیلوریز ، 3.5 گرام چکنائی پائی جاتی ہے جو مناسب ہے

انڈے کی زردی

انڈے کی زردی میں وٹا من اے، ڈی، ای، کے، بی 6، بی 12، فولک ایسڈ، کیلشیم، کوپر، آئرن، میگنشیم، فاسفورس سمیت زنک اور پینٹوتھینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔

Advertisement

دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔

انڈے کی زردی آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کو کھانے سے آنکھیں تیز ہوتی ہیں۔

انڈے کی زردی میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین ، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 انڈے کی سفیدی

انڈے کی سفیدی میں پروٹین 4 گرام، 55 ملی گرام سوڈیم، 17 کیلوریز، 3.1 گرام فولک ایسڈ، 3.2 ملی گرام کیلشیم اور 6.3

Advertisement
ملی گرام میگنیشم، فاسفورس 9.4 ملی گرام، 8.53 ملی گرام پوٹاشیم جبکہ کولیسٹرول لیول صفر ہوتا ہے۔

اس سے ہمارا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔
یہ مائیگرین یا سر درد میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
اس کو کھانے سے جسم کا کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔
سفیدی جسم کے وزن میں اضافہ نہیں ہونے دیتی۔

 انڈے کس طرح کھانا زیادہ بہتر ہے؟

Advertisement

انڈے آپ ناشتے میں تل کر نہ کھائیں ، کیونکہ انڈے میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور قدرتی طور پر بھی تیل اس میں پایا جاتا ہے اور فرائی کرنے میں آپ بھی تیل ڈالتے ہیں جس سے یہ ایک بھاری غذا بنتی ہے، لہٰذا ایسے لوگ جو موٹے ہیں وہ انڈا ابلا ہوا ہی استعمال کریں۔

ناشتے کے علاوہ اگر آپ کھانے کے طور پر استعمال کررہے ہیں تو آپ تلا ہوا انڈہ استعمال کرلیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر