Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کے بعد احساسات کو لکھنا صحت مند کھانے کی ترغیب دلاتا ہے، تحقیق

Now Reading:

کھانے کے بعد احساسات کو لکھنا صحت مند کھانے کی ترغیب دلاتا ہے، تحقیق

صحت مند رہنے کے لیے صحت بخش غذا نہایت اہمیت رکھتی ہے لیکن اگر غذا جنگ فوڈ پر مبنی ہوتو یہ ایک طرح کی لت بن جاتی ہے، جس سے نجات حاصل کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے تاہم اب نئی تحقیق کے مطابق یہ کام ایک آسان عمل کے ذریعے کیا جاسکتا۔   

محققین کی رپورٹ کے مطابق، لوگوں کو اس بات پرآمادہ کرنا کہ وہ کچھ بھی کھانے کے بعد مشاہدہ کریں اور لکھیں انہوں اس کھانے کے بعد  کیسا محسوس کیا، صحت مند کھانے اور طرز زندگی میں دیگر مثبت تبدیلیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا ایک انتہائی مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے مریضوں کی فلاح و بہبود پر رویے میں تبدیلی کے پروگراموں کی تاثیر کی پیمائش کرنے کے لیے ریوگرزیونیورسٹی کے ارنسٹ ماریواسکول آف فارمیسی کے طلباء نے ایٹنگ فار یور ہیلتھ نیو جرسی کی ایک تنظیم جو کہ صحت مند کھانوں کو فروغ دیتی ہے کے ساتھ شراکت کی تاکہ 10 دن کے لیے صحت مند کھانوں کے فروغ کا چیلنج شروع کیا جاسکے۔

،مارٹا گالاگوزا کا کہنا ہے جو کہ فارمیسی میںریوگرز کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ  اور پروجیکٹ کے شریک محقق ہیں،

’’اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف کھانے اور طرز زندگی کے بارے میں میرے ذاتی خیال پر اثر پڑا بلکہ فارمیسی کے بارے میں میرے وژن کو بدل دیا اور مجھے صحت کی دیکھ بھال میں ہم ادا کرنے والے کثیر جہتی کردار کو دکھایا۔

Advertisement

اس تحقیق میں 58 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، عملہ، اور طلباء نے حصہ لیا، جو کہ صحت کی دیکھ بھال کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں، بشمول طب، دندان سازی، نرسنگ، جسمانی تھراپی، سماجی کام، غذائیت، اور فارمیسی۔

محققین نے شرکاء کو ناشتے کی صحت مند ترکیبیں تیار کرنے کو کہا اور ساتھ ہی ہدایت وہ کھانے کے بعد کیسا محسوس کرتے ہیں اس کا مشاہدہ کریں، اور تحریرکریں۔

اس10  دن کے چیلنج کے بعد، 37 شرکاء نے ایک سروے مکمل کیا جس میں ان کے تجربات کی تفصیلات درج تھی اور آیا اس کے نتیجے میں ان کی کھانے کی عادات میں تبدیلی آئی ہے یہ بھی سروے کے نتائج میں شامل کی گئی تھی۔

86  فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وہ یقیناً مستقبل میں اپنی کھانے کی عادات کو بدلیں گے۔

84 فیصد نے کہا کہ وہ مختلف قسم کے کھانے کھائیں گے جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ وہ زیادہ فائبرکو غذا میں شامل کریں گے۔

عام طور پر، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے پاس طرز زندگی کے انتخاب اور صحت مند عادات کے بارے میں مریضوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے محدود وقت ہوتا ہے، لیکن میری ویگنر، فارمیسی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مطالعہ کی لیڈ فیکلٹی ممبر اس ضمن میں تبدیلی کے مواقع دیکھتی ہیں۔

Advertisement

ایٹنگ فار یور ہیلتھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ماریون رینسن کہتی ہیں، “اگرچہ رویے میں تبدیلی مشکل ہو سکتی ہے، لیکن یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ مشاہدہ، تحریر، اور خود کی دریافت اس عمل میں معاونت کر سکتی ہیں اور مریضوں کی طویل مدتی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔”

’’کھانے کی اشیاء اور ترکیبوں کے ساتھ تجربہ کرنا اور اپنے جسم کے ردعمل کو سننا اور سمجھنا ایک پائیدار اور مستحکم کھانے کا طریقہ دریافت کرنے کی جانب خود کو متحرک کرنے، موثر، فعال پہلا قدم ہے جو آپ کے لیے کام کرتا ہے۔‘‘

محققین نیو جرسی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں اپنے نتائج پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر