Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناریل کا تیل کس طرح گھریلو مسائل حل کرسکتا ہے، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

ناریل کا تیل کس طرح گھریلو مسائل حل کرسکتا ہے، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ناریل کے تیل کے چند فوائد تو سبھی جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے استعمال سے آپ انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتے ہیں؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے کیلئے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ اور بھی کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

 چمڑے کو پالش کرنا

اگر آپ چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کا تیل لگاتے ہیں تو اس سے اس چیز کی مضبوطی برقرار ہوتی ہے اور اس کی چمک بھی ماند نہیں پڑتی۔

انڈوں کو بچائے

Advertisement

ناریل کے تیل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر آپ انڈوں کو اپنے گھر میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ناریل کا تیل لگا دیں تو پھر آپ 9 سے 12 ماہ تک انہیں کھانے کیلئے استعمال کر سکیں گے۔

مشکل داغوں کا علاج

اگر تو کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہورہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

زنگ کو دور بھگائے

گھر میں موجود لوہے کی اشیاء پر اکثر زنگ لگ جاتا ہے، تو اگر آپ ان اشیاء پر ناریل کا تیل لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں تو زنگ اُتر جائے گا۔

آواز کرنے والے دروازوں کو خاموش کریں

Advertisement

گھروں میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دروازوں کے قبضے سے آواز آنے لگتی ہے جو بالکل بھی اچھی نہیں لگتی خاص طور پر تب جب بیمار ہوں، ایسی صورت میں بھی اگر آپ یہ تیل ان دروازوں کے قبضے میں لگائیں گے تو اس آواز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر