
انڈے ہاف فرائی ہوں، ابلے ہوئے ہوں، تلے ہوئے ہوں یا آملیٹ کی شکل میں ہوں ان سے بچوں کو جسمانی نشوونما میں مدد مل سکتی ہے۔
اکثر مائیں یہ بات کہتی ہیں کہ میرا بچہ انڈا نہیں کھاتا، انڈے کھانا ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہے، آج ہم اپنی اس اسٹوری میں چند ایسی غذائیں بتا رہے ہیں جو ان کی کمی پوری کرسکتی ہیں۔
انڈے کی کمی پوری کرنے والی غذائیں
کیلا
کیلے بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اور بچوں کو کافی پسند بھی ہوتے ہیں۔ انڈوں کی غذائی کمی پوری کرنے کے لئے کیلے کا شیک یا بھرتا بنا کر بچوں بڑوں کو دینا عادت بنالیں۔
تخ ملنگا
اس کے علاوہ تخ ملنگا یا السی کے بیج بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، فائبر اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کو ایک چمچ لے کر پانی کے ساتھ استعمال کریں یا کارن فلیکس وغیرہ میں ڈال کر کھلائیں۔
دہی
ایک کپ دہی میں ایک انڈے جتنی ہی غذائیت ہوتی ہے اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ دہی انڈے کی متبادل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News