Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کشمش کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ کشمش کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو کشمش کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

انگور جب خشک ہوجاتے ہیں تو کشمش بن جاتے ہیں، رنگت کے لحاظ سے اس کی 4 اقسام ہوتی ہیں، سرخ، سبز، سفید اور سیاہ۔ سبز قسم سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے۔

کشمش نہار منہ کھانا کتنا فائدہ مند؟

یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟

اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

Advertisement

 جھائیوں سے جلد کی حفاظت

کشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا “کولاجن” جلد کو لچک دار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے۔

دورانِ خون کی بہتری

پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ فولاد کا اچھا ذریعہ ہے جو دوران خون کو منظم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت

مضبوط اور صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ (ناسير شُدَہ چِکنائيوں کا مائع تيزاب) پلاک بننے اور دانتوں کو برباد ہونے سے روکتا ہے۔

Advertisement

کشمش کے 10 حیران کن فوائد - Healthwire

اس کے علاوہ کشمش میں پایا جانے والا کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کو ٹوٹنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

جلد کو سخت دُھوپ کے ضرر سے بچانا

کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

اس کے علاوہ امائینو ایسڈ کی بڑی مقدار جلد کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے انسانی جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو دھوپ کی لہروں کے مضر اثرات اور جلد کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

سردیوں میں کشمش کھانے کے فوائد

سفید بالوں کے ظاہر ہونے پر کنٹرول

کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے واسطے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمش ملا دودھ پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

ہڈیوں کے لئے مفید

اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

آنکھوں کے لئے بہترین

کشمش میں موجود اجزاءآنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔

موسمِ سرما میں 'کشمش' کا استعمال کیسا ہے؟

اس میوے میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر