
ڈائٹنگ چھوڑنے کے بعد وزن بڑھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
سائنسدانوں نے ڈائٹنگ کے بعد دوبارہ وزن بڑھنے کے لیے میٹابولزم میں تبدیلی کا سبب بننے والے بیکٹیریا کی نشاندہی کی ہے جو ڈائٹنگ کے بعد آنتوں میں چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت کا بڑھا دیتا ہے۔
دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد وزن کم کرنے یا فٹنس کے حصول کے لیے ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہے تاہم مقررہ ہدف حاصل کرنے کے بعد جیسے ہی معمول کی غذا لی جاتی تو وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے، تاہم ماہرین نے اس کے لیے ایک خاص بیکٹریا کی جانب اشارہ کیا ہے جو ان کی نظر میں وزن دوبارہ بڑھانے کا ذمہ دار ہوسکتا ہے۔
جب بھی ڈائٹنگ کی جاتی ہے تو کھانے کی مقدار کو کم یا کچھ مخصوص غذائیں استعمال کی جاتی ہیں اس طرح موٹاپے کا خطرہ کم ہونے سمیت متعدد صحت کے فوائد حاصل ہو تے ہیں۔ لیکن جب ڈائٹنگ ختم کر دی جاتی ہے تو وزن اکثر واپس بڑھنے لگتا ہے تاہم چوہوں پرکی جانے والی ایک نئی تحقیق میں اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس مقصد کے لیے چوہوں کو 10 مختلف قسم کی ڈائٹنگ کروائی گئی، ڈائٹنگ ختم ہونے کے بعد جب انہیں کم پابندی والی یا معمول کی خوراک پر دوبارہ متعارف کرایا گیا تو محققین نے دریافت کیا کہ مائکرو بایوم کی تبدیلی نے آنتوں کے ٹشوز کو زیادہ چربی جذب کرنے میں مدد فراہم کی۔
اگرچہ یہ تحقیق جانوروں پر کی گئی ہے لیکن اس کے نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی کیا جاسکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ ڈائٹنگ کے دوران ان کی بھی آنتوں کے ٹشوز میں جذب کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ کم غذا لینا یا مکمل پرہیز کرنے سے آنتوں کو خوراک سے چربی نکالنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے، جس سے وزن کے دوبارہ حاصل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ پرہیز کے بعد وزن کا دوبارہ بڑھنا ایک بڑا چیلنج ہے اور اس طرح بنیادی میکانزم بڑی حد تک مضطرب رہتاہے۔
اسی تحقیق میں، محققین نے پرہیز کے بعد وزن کودوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے اور ایک ممکنہ طریقے کی نشاندہی کی، جس کے مطابق انہوں نے چوہوں کو پروٹین سے بنی مختلف قسم کی خوراکیں کھلائیں تو نتائج حیران کن تھے زیادہ پروٹین والی خوراک نے لییکٹوباسیلس کی نشوونما کو محدود کر دیا، اس طرح سے چربی کی مقدار جو جمع ہوئی تھی۔
محققین کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ پرہیز کے بعد زیادہ پروٹین والی خوراک کو غذا میں شامل رکھنا چربی کو بڑے پیمانے پر جمع ہونے سے روکتا ہے۔ یہاں تک کہ جزوی طور پر پرہیز کی وجہ سے چربی کے نقصان کے اثر کو برقرار رکھتا ہے، جس سے پرہیز کے بعد موٹاپے کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج کے مطابق زیادہ پروٹین والی غذائیں ڈائٹنگ کے بعد بھی انسانوں میں وزن کم رکھنے میں مدد کر سکتی ہیں، تاہم یہ کس طرح ممکن ہے یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرد موسم میں وزن کم کرنا اب ہوا آسان
یہ جاننا کہ آنتوں کے بافتوں کی چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت میں ممکنہ اضافہ ہے، بظاہر لییکٹوباسیلس بیکٹیریا کے ذریعے عمل میں آتا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے وزن میں کمی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر عامر زرینپر، جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے کہتے ہیں کہ اس بات کا تعین کرنا کہ آیا وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد میں پروٹین سے بھرپورغذا کے استعمال سے اسی طرح کے مثبت نتائج آتے ہیں یا نہیں، اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
یہ تحقیق نیچر میٹابولزم میں شائع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News