
بہتر صحت کے لیے لہسن کے عرق کے ان حیرت انگیز فائدوں سے واقف ہیں
لہسن ایک ایسی صحت بخش سبزی ہے جسے دنیا بھر میں مختلف پکوان میں مصالحے اور کئی امرض میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔
اس میں اینٹی بیکٹریل خواص کے ساتھ دیگر انتہائی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھ کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اسی لیے لہسن کو سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہد میں لہسن ملا کر کھانا جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے
لہسن کومختلف طرح سے غذا میں شامل کیا جاتا ہے لیکن اس کے عرق کا براہ راست استعمال حیران کن اثرات مرتب کرتا ہے سب سے پہلے اس کے عرق حاصل کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔
لہسن کا عرق بنانے کا طریقہ
آپ کو جتنا عرق چاہئے اس کے حساب سے لہسن کے جوئے لے کر چھیل لیں، اب اسے بلینڈر میں پیس کرکسی پیالی میں چھلنی کی مدد سے چھان لیں پھر اس کا خالص عرق حاصل کرنے کے لیے کافی فلٹرپیپر کی مدد سے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
لہسن کے رس کا استعمال
خالص لہسن کے رس کو براہ راست استعمال کیا جاسکتا ہے، آپ اسے دوسری سبزیوں یا پھلوں کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔ جبکہ لہسن کے رس کو تازہ لہسن کے متبادل کے طور پربھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنی روٹی پر لگانے کے لیے لہسن کے رس کچھ مقدارکو دیگرجڑی بوٹیوں اور مصالحوں کے ساتھ ملائیں تاکہ اس کا ذائقہ بہتر محسوس ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لہسن سے دانت کے درد سےنجات ممکن، جانئیے کیسے؟
لہسن کے رس کے فوائد:
دمہ
دمہ کے دورے پر قابو پانے کے لیے ایک گلاس پانی میں لہسن کے رس کے چند قطرے اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پینا اس دورے میں آرام کا باعث بنتا ہے۔
کولیسٹرول
لہسن کا رس پینے سے شریانوں کے سکڑنے، سخت ہونے اورخون کے گاڑھے ہونے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس طرح کولیسٹرول کی سطح کو توازن میں رکھ امراض قلب سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
کھانسی اور گلے کی سوزش
لہسن کے رس کو نیم گرم پانی میں شامل کریں اب ایک گلاس انار کے رس میں اس کے چند قطرے ڈال کر اچھی طرح ملا کر استعمال کریں اس طرح گلے کی خراش اور کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔
بالوں کی نشوونما
گنجے پن کے مسائل کے لیے لہسن کے رس کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اسے خشک ہونے تک لگا رہنے دیں بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو دن میں دو بار دہرائیں چند ہی دنوں میں فائدہ دکھائی دے گا۔
کیڑوں کے کاٹنے
کیڑے کے کاٹنے پرمتاثرہ جگہ پر لہسن کے رس کی ہلکے سے مالش کریں، درد سے فوری نجات کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔
ایکنی اور پمپلز
لہسن کا رس اپنے چہرے پر لگائیں اور 5 منٹ بعد پانی سے دھولیں، یہ ایکنی اورمہاسوں کو ٹھیک کرنے کا ایک موثر علاج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News