Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ گوبھی کھانے کے اِن حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ گوبھی کھانے کے اِن حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

آج ہم آپکو گوبھی کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

گوبھی کو اکثر نظر انداز کردہ سبزی بھی کہا جاتا ہے لیکن قدرت کا یہ عظیم تحفہ معجزاتی خواص سے بھرپور ہے۔

فوائد

کینسر کے خلاف مؤثر

گوبھی سینے، جگر، آنت، پیٹ اور دیگر اقسام کے سرطان کو روکنے میں معاون ہوتا ہے۔

Advertisement

گوبھی کینسر کی رسولیوں پر اثر انداز ہو کر ان کی نشوونما کو روکتی ہے اور کینسر کی وجہ بننے والے خطرناک کیمیکلز کے مضر اثرات کو کم کرتی ہے۔

نا پسندیدہ سبزی پھول گوبھی کے بےشمار فوائد

جلن اور سوزش میں کمی

سوزش اور جلن تمام مہلک امراض کی جڑ ہے۔

گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا جسم میں فری ریڈیکلز کو روکتے ہیں اور جلن کو کم کرتے ہیں۔

گوبھی میں موجود بی ٹا کیروٹین، کیفک ایسڈ، سینامک ایسڈ، ریوٹین اور دیگر ضروری ایسڈ ہر طرح کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔

Advertisement

امراضِ قلب

گوبھی فالج، دل کے دورے، دماغی امراض اور ذیابیطس کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

اس میں موجود وٹامن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دل کی شریانوں اور خون کی رگوں کو ہر قسم کی کثافت سے دور رکھتے ہیں اور کولیسٹرول کو بھی بڑھنے نہیں دیتے۔

پھول گوبھی کے وہ فوائد جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں - دل کے مختلف امراض

گوبھی جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو اس کی حد میں رکھتی ہے اور اسے بدن کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے۔

ہاضمے کو بہتر بنائے

Advertisement

گوبھی میں گلوکو ریفینن، گلوکوبراسین، اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو جگر و معدے سے فاسد مواد نکال کر اس اہم عضو کو زہریلے اجزا سے پاک کرتے ہیں۔

اس کے بعد جگر غذائی اجزا کو بہتر انداز میں جذب کرنے لگتا ہے اور غذا بدن کا جزو بننے لگتی ہے۔

گوبھی کے 8 اہم ترین فوائد جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں - ایکسپریس اردو

گلوکوسائنولیٹ آنتوں اور معدے کے استر کی حفاظت کرتے ہیں جس سے ہاضمے پر زبردست اثرات ہوتے ہیں۔

وزن کم کرے

گوبھی کے ایک کپ میں صرف 29 کیلوریز ہوتی ہیں اور چکنائیاں صفر۔

Advertisement

اس میں موجود فائبر بھوک کو کم کرتی ہے اور جسم کو دبلا بناتی ہے۔

Buy Kali Flower online from S K Store

گوبھی کی زیادہ مقدار آپ کو سیر کردیتی ہے اور مزید حراروں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

آنکھوں کے لئے مفید

گوبھی میں موجود سلفروفین آنکھوں کے نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے، اس طرح نابینا پن، موتیا اور عمر کے ساتھ ساتھ اندھے پن کو ختم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر