 
                                                                              صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے اور ان میں سے کسی بھی وٹامن یا منرل کی کمی جسم میں مختلف امراض کا سبب بنتی ہے ان ہی میں فائبر شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ کم از کم 20 سے 30 گرام فائبر استعمال کرنا ضروری ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس کا آدھا بھی غذا میں شامل نہیں رکھتی۔
فائبر آپ کی قلبی صحت، ہاضمہ اور جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن فائبر اتنا اہم کیوں ہے؟
آپ کی خوراک میں موجود فائبر کی قسم آپ کی آنت کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے یہاں پر فائبر کے بارے میں چند اہم حقائق پیش کئے جارہے ہیں۔
یہ بات حیران کن ہے کہ آپ کا جسم فائبر کو ہضم نہیں کر سکتا، تاہم یہ ہاضمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں ان میں موجود فائبر معدے میں جاکر ایک جیل کی صورت ختیار کرلیتا ہے اس طرح ہاضمہ کا عمل سست ہوجاتا ہے اور آپ کو دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فائبر، انسانی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتا ہے؟
جبکہ غیرحل پزیرریشہ، جو کہ سبز پھلیاں، گہرے سبز پتوں والی سبزیاں، گاجر اور اجوائن جیسی کھانوں میں پایا جاتا ہے، بالکل بھی تحلیل نہیں ہوتا اور یہ آپ کی آنتوں کے ذریعے جسم سے باہر خارج ہوجاتا ہے۔
بہت ساری غذائیں، جیسے سبزیاں اور پھل، قدرتی طور پر حل پزیر اور غیر حل پزیر فائبر دونوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
فائبر کی کمی سے جنم لینے والے امراض
ہائی کولیسٹرول
تحقیق کے مطابق فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ فائبر آپ کے پورے جسم سے گزرتا ہے، اور جیسے ہی یہ آپ کے جسم سے گزرتا ہے، کولیسٹرول بنیادی طور پر اس سے جڑ جاتا ہے اگر آپ کم مقدار میں فائبرلے رہے ہیں تو یہ کولیسٹرول کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
امرض قلب
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ جتنا زیادہ فائبر کا استعمال کریں گے اتنا ہی ہائی کولیسٹرول سے بچے رہے گے۔ وجہ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں فائبرٹوٹتا نہیں ہے اور کولیسٹرول اس سے چپک جاتا ہے اور اس طرح یہ نظام انہضام سے گزر کے جسم سے باہر خارج ہوجاتا ہے۔
آنتوں کی حرکت
قبض ہونا فائبر کی کمی کی سب سے واضح علامت ہے اس لیے قبض سے بچنے کے لیے فائبر کی وافر مقدار استعمال کی جائے۔
بھوک میں اضافہ
کم فائبر والی غذا، چاہے وہ پروٹین سے بھرپور ہی کیوں نہ ہو، آپ کو مسلسل بھوک محسوس کروا سکتی ہے۔ جبکہ فائبردوسرے غذائی اجزاء کی نسبت دیر سے ہضم ہوتا ہے اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے۔
خون میں چینی کی بلند سطح
کم فائبر اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں آپ کے بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھا سکتی ہیں اس طرح فائبر کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ وہ افراد جو زیادہ تر کم فائبر والی اور زیادہ گلائسیمک غذائیں کھاتے ہیں، جو کہ بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھاتی ہیں، ان میں فائبر کے مقابلے میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا امکان دوگنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 