Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائبر سے بھرپور غذاکس دماغی عارضے کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے؟

Now Reading:

فائبر سے بھرپور غذاکس دماغی عارضے کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے؟
غذا

فائبر سے بھرپور غذاکس دماغی عارضے کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے؟

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم فائبر کا استعمال ایم ایس کو روکنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

ایم ایس یعنی ملٹیپل سکلیروسیس ایک ایسی حالت ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام دماغ، ریڑھ کی ہڈی اور آنکھوں میں اعصاب کے حفاظتی ڈھانچے پر حملہ کرتا ہے یا یہ مرکزی اعصابی نظام  کی ایک ایسی بیماری ہے جو دماغ کے اندر اور دماغ اور جسم کے درمیان معلومات کے بہاؤ میں خلل ڈالتی ہے۔

 واضح رہے کہ یہ بیماری دنیا بھر لاکھوں افراد کو متاثر کر چکی ہے۔

محققین نے نظام انہضام ایسے میں ایسے خوردبینی جانداروں مائکروب کا سراغ لگایا ہے جسے اجتماعی طور پر گٹ مائکرو بایوم کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو اس مرض اہم محرک ہیں۔

Advertisement

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں اور لوگوں میں ان کا مطالعہ اس یقین کی تائید کرتا ہے کہ غذائی ایڈجسٹمنٹ جیسے فائبر میں اضافہ ایم ایس کو بڑھنے سے روکنے میں  مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

نیورولوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور فرنٹیئرز ان امیونولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے سینئر مصنف کوچی ایٹو کہتے ہیں، غیر صحت بخش غذائی عادات جیسے کہ کم فائبر اور زیادہ چکنائی کا استعمال امریکہ میں ایم ایس کے تیزی سے بڑھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے دنیا کی ایسی اقوام جہاں لوگ اب بھی زیادہ فائبر کھاتے ہیں، ایم ایس بہت کم عام ہے۔

Advertisement

نئی تحقیق میں گٹ بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیوں اور تجرباتی آٹو امیون انسیفالومائیلائٹس نامی ایم ایس جیسی حالت کے درمیان تعلق کا پتہ لگانے کے لیے ایم ایس سے وابستہ جینز کے ساتھ انجنیئر کردہ چوہوں کا استعمال کیا گیا۔

Advertisement

محققین کے مطابق جیسے ہی چوہے پختہ عمر کو پہنچے ان میں گٹ بیکٹیریا میں ہونے والی تدیلیاں ہونے شروع ہوئی جسے سوزش اور یہ سکلیروسیس کے اضافے کا سبب بنتی تاہم فائبر سے بھرپورغذائیں چونکہ آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہیں تو اس طرح یہ سکلیروسیس کی کمی کا باعث بن کرجسم کو اس مرض سے محفوظ رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر