
مرد حضرات بہتر صحت کے لیے ان غذاؤں کا انتخاب کریں
صحت مند رہنے کے لیے صحت بخش غذا نہایت ضروری ہے، یوں تو تمام ہی غذائیں خواتین اور مرد حضرات دونوں کے لیے یکساں مفید ہوتی ہیں پھربھی کچھ غذاؤں کو مرد حضرات کے حوالے سے ضروری اور بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
اگر ان غذاؤ کی درجہ بندی کی جائے تو انہیں اس طرح ترتیب دیا جاتا ہے جیسے کہ جسم کو توانائی فراہم کرنے والی، جسم کے بافتوں کی نشوونما اور مرمت میں معاونت اور جسم کو وٹامنز اور معدنیات فراہم کرنے والی غذائیں۔
مردوں اور عورتوں کے لیے غذائی ضروریات مختلف ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کو ایک ہی وقت میں مختلف کیلوریزکی ضرورت ہوتی ہے اس طرح ان میں صحت کے مسائل بھی مختلف ہوتے ہیں۔
یہاں پر ان ہی غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جومرد حضرات کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرد حضرات جلد کی حفاظت سے بیزارکیوں؟
مرد حضرات کی صحت کے مطابق، گوشت، پولٹری، اورمچھلی ان کے لیے انتہائی مفید تصور کی جاتی ہیں اس کی وجہ پروٹین ہے۔
پروٹین جسم کے خلیوں اور بافتوں کی نشوونما اور مرمت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت، ایک آدمی کو فی کھانے میں کم از کم 30 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر، جسم میں اس کے افعال کو بڑھانے کے لیے۔
گوشت کے علاوہ شاخ گوبھی جسے بروکولی کہا جاتا ہے بھی مردوں کے لیے کھانے کے بہترین انتخاب میں سے ایک ہے۔ کینیڈین بلیڈر کینسر نیٹ ورک کے مطابق، مثانے کا کینسر مردوں میں کینسر کی سب سے عام کینسر میں پانچویں نمبر پر ہے۔
مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بروکولی اور اس کی قسم کی دوسری سبزیاں جیسے پھول گوبھی اور بند گوبھی بھی مثانے کے کینسر سمیت متعدد قسم کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ ان سبزیوں میں انتہائی طاقتور اینٹی کینسر مرکبات موجود ہوتے ہیں جیسے سلفورافین اور دیگر آئسوتھیوسائنیٹس، جو جسم کو کارسنوجینز جو کہ ٹیومر کے بڑھنے کا سبب بنتا ہے سے نجات دلاکر جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں کی مرمت میں مدد کرتے ہیں یہ مرکبات کینسر کے خلیوں کی نشوونما میں تاخیر اور ان کے خاتمے کو یقینی بناتے ہیں۔
جانوروں پر مشتمل غذا کے علاوہ مرد بادام سے اپنی طاقت میں اضافہ کرنے، دبلے پن کو دور کرنے کے ساتھ صحت کو بڑھا سکتے ہیں۔
مردوں کی فٹنس کے مطابق، بادام میں پروٹین، فائبر اور وٹامن ای کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو قلبی، ہاضمہ اور انٹیگومینٹری نظام کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ جب کہ ان میں صحت بخش غیر سیر شدہ چکنائیاں بھی ہوتی ہیں، لیکن مرد ان کی کیلوریز کی وجہ سے انہیں غذا میں شامل نہیں رکھتے جو کہ غلط ثابت ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرد کی نگاہ میں آپ باعزت ہیں جانے ان عادات سے
ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد حضرات بادام کی کچھ مقداریا اس سے بنے مکھن کو روزانہ اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔ جبکہ ساتھ ہی مونگ پھلی کے مکھن کو سینڈوچ اسپریڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مرد حضرات کے لیے ایک اور صحت بخش غذا کیلا ہے۔ کیلے عام طورجم جانےوالے حضرات کھاتے ہیں کیونکہ یہ پیلا پھل پوٹاشیم کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ورزش کے دوران پٹھوں کے سکڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح یہ ان کی صحت کو بڑھا کر عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
کیلا پٹھوں کی نشوونما میں اضافہ کرتا ہے۔ میڈیسن نیٹ کے مطابق، کیلے فوری توانائی اور میگنیشیم کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ توانائی، پوٹاشیم اور میگنیشیم کا مشترکہ عمل اعصاب، دل اور بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
تاہم مناسب خوراک کے ساتھ ساتھ، باقاعدہ ورزش اور نظم و ضبط کی عادت بلند ہمت انسان کی مجموعی صحت کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News