Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ انار کھانے کے اِن حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ انار کھانے کے اِن حیران کن فوائد سے واقف ہیں؟
انار

انار کھانے کے حیران کن فوائد؛ جانیے

آج ہم آپکو انار کھانے کے 5 حیران کن فوائد بتائیں گے۔

انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور اسے تمام پھلوں میں شہنشاہ پھل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے کیونکہ اس میں ایسے نباتاتی مرکبات موجود ہیں جو دوسرے عام پھلوں میں نہیں پائے جاتے۔

تو آئیے ہم آپکو اس کے 5 فوائد بتاتے ہیں۔

موٹاپے سے نجات

فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔

Advertisement

اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

بالوں کے گرنے سے روکے

انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہو جاتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ

اگر انار کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس موسم میں دلکش جلد کیلئے ’انار‘ کا یہ ماسک ضرور آزمائیں

Advertisement

اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے

انار میں وٹامن سی موجود ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔

دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

امراضِ قلب اور فالج سے بچائے

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر