Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں تل کو اس طرح غذا کا حصہ بنائیں اور ڈھیروں فائدے پائیں

Now Reading:

موسم سرما میں تل کو اس طرح غذا کا حصہ بنائیں اور ڈھیروں فائدے پائیں
غذا

موسم سرما میں تل کو اس طرح غذا کا حصہ بنائیں اور ڈھیروں فائدے پائیں

موسم سرما میں خشک میوہ جات کے ساتھ تل کو غذا میں شامل رکھنا اس موسم کی شدت سے بچنے مددفراہم کرتا ہے۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ تل سپر فود میں شامل ہے اس میں ان گنت صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتربنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سردیوں کی سرد راتوں میں جب لحاف میں بیٹھ کر کچھ دیسی کھانے کو جی چاہتا ہے جیسے گجگ ،پیٹھا اور تل کے لڈو تو اس موسم کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

تل کو گڑ کے ساتھ ملا کر ایک نہایت صحت بخش میٹھا تیار کیاجاتا ہے جسے تل کے لڈو کہتے ہیں جب یہ دونوں مل کر ایک میٹھے کی صورت اختیار کرتے ہیں ان کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ بچے ہو یا بڑے تل کے لڈو بہت شوق اور مزے لے کھاتے ہیں ۔ تل کے لڈو کے بغیر سردیاں ادھوری سی محسوس ہو تی ہیں اسی لئے ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہونے کے لئے انہیں اپنی غذا میں شامل رکھنا بہت ضروری ہے

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غیر صحت بخش غذاؤں کی طلب روکنے میں 6 مددگار ٹپس

تل اور گڑ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ،یہ نہ صرف ذائقہ دار غذا ہے بلکہ صحت کو بڑھانے اور جسم کو ٹھنڈی ہوا اور سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے ایک میٹھی ڈش بھی ہے انہیں سردی میں غذا کا حصہ بنانا بہت ضروری ہے ۔ جانتے ہیں کہ موسم سرما تل کے لڈو کو غذا میں شامل رکھنے سے کیا فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

امراض قلب سے تحفظ

غیر معیاری طرز زندگی جو کہ دنیاکی اکثریت گزار رہی ہے جس سے عارضہ قلب سمیت کئی دیگرامراض کاخدشہ جنم لے رہا ہے۔ جیسے وقت پر کھانا نہ کھانا،جنک فوڈ کا استعمال اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی دل کی صحت پر اثر انداز ہو تی ہے ۔ جنک فوڈ کے استعمال سے جسم میں ایل ڈی ایل کا اضافہ ہو تا ہے جو شریانوں میں میں تنگی کا باعث بنتا ہے تل کے لڈو غیر حل پزیر چکنائیوں سے بھرے ہو تے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ تاہم اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو انہیں استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے رابطہ کریں کیو نکہ اس میں موجود گڑ شوگر کی سطح کو بڑھاسکتا ہے ۔

Advertisement

بہتر نظام انہضام

چکنائیوں سے بھر پو ر غذا کا استعمال قبض کی شکایت میں اضافے کا سبب بنتا ہے اکرچہ بد ہضمی اور پیٹ کے دیگر مسائل کہ وجہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہے،لیکن اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ایسی غذا ئیں کھائیں جو آپ کی آنتوں کو متحرک کر سکے ۔ تل کے لڈو اس کی بہترین مثال ہے یہ ریشہ سے بھر پور پو نے کی بنا پرآنتوں کی کارکردگی کوبڑھاتا ہے اور ساتھ ہی کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے ۔

Advertisement

جلد دوست غذا

قدرت نے کچھ لوگوں کو خوبصورت اور بے داغ جلد سے نوازا ہے انہیں اس کی حفاظت کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی مگر ایک طبقہ ایسا ہے جسے جلد کے کئی مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتاہے اور اس کے لے کئی جتن کرنے پڑتے ہیں اس میں سب سے اہم کردار غذا کا ہوتا ہے باقی سب ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ۔ آئرن سے بھرپور غذا ئیں جسم میں خون کی کمی کو دور کرکے اس کی روانی میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں جس سے جلد میں چمک میں پیدا ہوتی ہے اور ساتھ ہی مہاسوں اور ایکنی سے نجات دیتی ہے،یہی تل کے لڈو جسم میں خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں مدد دیتے ہیں بلکہ جسم میں آئرن کی کمی بھی دور کرتے ہیں ۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائیں

ہڈیاں جسم کے تمام اعضاء کی حٖفاظت میں مدد کرتی ہیں اور جسم کی ساخت کو برقرار رکھتی ہے اگر ہڈیاں کمزور ہو ں گی تو دیگر اعضاء کی حفاظت کے ساتھ جسم کے کئی افعال کی انجام دہی میں مشکل پیش آئی گی اور آپ کھل کر زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکے گے،تل چونکہ کیلشیم حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے تو تل سے بنی یہ میٹھی بالز آپ کو کیلشیم کی وافر مقدار فراہم کرے گی حصوصاً خواتین میں اس کا استعمال بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر