Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر صحت بخش غذاؤں کی طلب روکنے میں 6 مددگار ٹپس

Now Reading:

غیر صحت بخش غذاؤں کی طلب روکنے میں 6 مددگار ٹپس
غذاؤں

غیر صحت بخش غذاؤں کی طلب روکنے میں 6 مددگار ٹپس

دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جن میں نمکین یا میٹھے غیر صحت غذاؤں کی طلب ہر وقت موجود رہتی ہے  یہاں تک کہ پیٹ بھرا ہونے کے باوجود بھی خواہش باقی رہتی ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ غیر صحت مند کھانوں کو اس طرح سے تیار کیا جاتا ہے جو ایک طلب کی طرح آپ میں کھانے کی خواہش کوبیدا کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کثرت سے استعمال وزن بڑھنے کے ساتھ بہت سے صحت کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے لہذا اسے روکنے کے لیے آپ کو فوری حکمت عملی تیار کرنے کے ضرورت ہے تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیموں کے علاوہ وٹامن سی کن غذاؤں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے

Advertisement

یہاں پر میٹھا یا نمکین کھانے کی خواہش کے خلاف مزاحمت کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے چھ آسان ٹپس پیش کی جارہی ہیں۔

غیر صحت بخش کھانے کی خواہش کو شکست دینے کے لیے 6 آسان ٹپس

اپنی ذات کو کنٹرول کریں

اگر آپ کو کچھ بھی کھانے کی خواہش ہوتی ہے تو اپنے آپ سے یہ کہنے کے بجائے کہ میں نہیں کر سکتا بلکہ یہ کہیں کہ میں نہیں کرتا۔ اس سے آپ جو کھاتے ہیں اس پر آپ کو کنٹرول اور بااختیار بنانے کا مدد ملے گی۔ کیونکہ ایسی صورت میں آپ خود خواہش کو پورا کرنے کے سامنے رکاوٹ بن جائیں گے۔

Advertisement

کیلوریز مقرر کریں

اپنے لیے روزانہ کیلوریز کی ایک مقدار مقرر کریں اور اسے نوٹ کریں اور اس کے مطابق غذا کا انتخاب کریں۔ اگر آپ جس کھانے کی خواہش کر رہے ہیں وہ آپ کے روزانہ کیلوریز کی مقدار سے زیادہ ہے، تو اس طرح آپ کے پاس اسے نہ کھانے کی ایک مؤثر وجہ موجود ہے۔

صحت بخش غذا کھانے کی ترغیب دیں

اپنے آپ کو ان کھانوں کو غذا میں شامل رکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھیں جن کے لیے آپ کسی قسم کی شرمندگی محسوس  نہیں کرتے یعنی آپ کو ایک ایسی غذا کی طلب ہورہی جوصحت بخش ہے لیکن کیلوریز میں زیادہ ہے۔  بس انہیں کم مقدار یعنی اعتدال میں کھائیں۔ اپنی خواہش کو کنٹرول کریں۔ اس طرح کہ چاکلیٹ کے بڑی بار کے بجائے ایک چھوٹے سے ٹکڑے سے لطف اٹھائیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پتے میں پتھری کی صورت میں ان غذاؤں سے پرہیز کریں

من پسند کھانے کو صحت بخش بنالیں

آپ کوجس کھانے کی خواہش یا طلب ہورہی ہے تو اسے صحت بخش کھانے میں تبدیل کردیں اور اس میں صحت بخش اجزاء شامل کر کے استعمال کریں۔

طلب کے وقت دوسرے کاموں میں مشغول ہوجائیں

Advertisement

جب آپ کو غیر صحت بخش غذا کی طلب ہورہی ہو توغذا کے بجائے دوسری سرگرمیوں میں مشغول ہوجائیں جب تک کہ آپ کی خواہش ختم نہ ہوجائے۔ خواہشات عام طور پر وقت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہیں۔

مقررہ وقت پرغذا کی طلب کو دوسرے انداز سے روکیں

ہر روز ایک ہی وقت میں آنے والی خواہشات کا رخ موڑ دیں۔ مثال کے طور پر رات کے کھانے کے بعد چاکلیٹ کی خواہش کو دور کرنے کے لیے ایک خاص حکمت عملی اختیارکریں۔ یعنی اس طلب کو پورا کرنے کے لیے صحت بخش میٹھی غذا جیسے کسی پھل کو کھا کر اپنے آپ کو مطمئن کریں۔ یا کسی ایسی سرگرمی سے اپنے آپ کو مشغول کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے ٹیلی ویژن دیکھنا یا رات کے کھانے کے بعد سیر کے لیے جانا۔

یہ بات یاد رکھیں کہ یہاں پیش کی جانے والی  ٹپس آپ کو غذا کھانے سے روکنے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے صحت بخش غذا شامل کرنے کے بارے میں ہے  تاکہ آپ غیر صحت بخش غذا کی طلب سے محفوظ رہ سکیں اور یہ بھی دیکھ سکیں کہ آپ کیا اور کتنا کھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر