Advertisement
Advertisement
Advertisement

چقندرکھائیں چہرے پر لگائیں، صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائیں

Now Reading:

چقندرکھائیں چہرے پر لگائیں، صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائیں
چہرے

چقندرکھائیں چہرے پر لگائیں صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائیں

چقندرآئرن اور وٹامنز سے بھرپورایک ایسی صحت بخش سبزی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تاہم یہ سبزی آپ کی جلد کو بہتربنانے اور چہرے کے حسن کو بڑھانے میں اپنی مثال نہیں رکھتی۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ سبزی ارزاں قیمت سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو روکنے میں مددفراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لائیکوپین سے بھر پورٹماٹر کا رس ان 6 طریقوں سے چہرے پر لگائیں

Advertisement

چقندر داغ دھبوں کودور کرکے جلد کو ایک قدرتی گلابی چمک دیتا ہے۔ چقندرکو جلد کی حفاظت اور رونق بڑھانے کے لیے اس طرح استعمال کریں۔

ہموار جلد

چقندرمیں موجود وٹامن سی  جلد کی رنگت نکھارنے، داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ساتھ یہ جلد کو نمی فراہم کر کے اسے نرم اور ملائم  بناتا ہے۔

ایک چقندرکو دو چمچ دہی کے ساتھ لیں بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں اب اس میں بادام کا تیل شامل کر کے اسے چہرے اور جسم پر اچھی طرح لگا کر مساج کریں پندرہ سے بیس منٹ بعد پانی سے دھولیں۔

Advertisement

جھریوں سے حفاظت

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی بنا پر چقندرجلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے عمر رسیدگی کی بتدائی علامات کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود  لائکوپین جلد کی لچک کو بڑھاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے چقندرپیس لیں اب اس میں شہد کے چند قطرے شامل کر کے  ہفتے میں کم از کم ایک یا دو بار اپنے چہرے پر لگائیں۔ یہ جلد کوٹائٹ بناکر اس کی قدرتی چمک بحال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیلیسیلک ایسڈ کیا ہے اور یہ چہرے کی جلد کے لیے کس طرح فائدہ مند ہے

Advertisement

ایکنی کے لیے

اگر آپ چکنی جلد کے مالک ہیں اور ایکنی سے پریشان رہتے ہیں تو چقندر کا رس استعمال کریں۔ آپ  چقندر کا رس کھیرے کے رس کے ساتھ ملاکر پی لیں آپ کی جلد بہتر ہوجائے گی۔ تاہم اس کا رس دہی کے ساتھ ملاکر لگانے سے بھی ایکنی سے نجات مل سکتی ہے۔

گلابی ہونٹ

جلد کے لیے چقندر کے فوائد میں کھردرے ہونٹوں کو چمکانا بھی شامل ہے۔ اگر آپ کے ہونٹ چکنے اور رنگت گلابی نہیں ہے تو رات کو ہونٹوں پر چقندر کا رس لگائیں آپ خود فرق محسوس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر