
تنہائی ڈیمنشیا کا اہم عنصر ہے لیکن مواصلاتی ٹیکنالوجی اس خطرے کو کم کرسکتی ہے، تحقیق
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے تحت کی جانے والی ایک طویل مدتی تحقیق کے مطابق بنیادی مواصلاتی ٹیکنالوجی سماجی تنہائی کا مقابلہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس طرح تنہائی کی صورت میں ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین اور سائنسدان الزائمر اور ڈیمنشیا کی صورت میں یاداشت میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ کسی طرح اس مرض میں مبتلا مریضوں کی یاداشت کو بہتر بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: الزائمر سے بچنا چاہتے ہیں تو اس پھول کی چائے استعمال کریں، تحقیق میں اہم انکشاف
یہ مرض عموماً 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے دیکھا گیا ہے کہ اس عمرکے افراد اکثر تنہا زندگی گزار رہے ہوتے ہیں تاہم مختلف قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے سوشل میڈیا ان کے لیے ایک طرح سے سماجی رابطے کی راہ ہموارکرتا ہے جس سے ان کی تنہائی کم ہوتی ہے اور یوں یہ ڈیمنشیا سے بچے رہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عمر رسیدہ افراد کی تنہائی کو دور کرنے کے لیے سادہ سی مداخلت بھی جائے یہ کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔
اس بات کے ثبوت دو مختلف مطالعات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں ان میں سے پہلی تحقیق جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں شائع ہوئی جس میں 5022 افراد کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا جو کہ 2011 میں شروع ہونے والی نیشنل ہیلتھ اینڈ ایجنگ ٹرینڈز کے نام سے ایک طویل مدتی مطالعہ تھا۔ تمام شرکاء 65 یا اس سے زیادہ عمر کے تھے۔
جبکہ دوسری تحقیق کے لیے محققین نے اسی نیشنل ہیلتھ اینڈ ایجنگ ٹرینڈز اسٹڈی میں شرکاء کے ڈیٹا کا استعمال کیا جس میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمرکے لوگ شامل تھے۔
دونوں مطالعات کے نتائج کے مطابق ایسے افراد جن کے پاس کسی بھی قسم کی کوئی ٹیکنالوجی یا ٹول نہیں تھا جس وہ دوسروں کے ساتھ رابطہ رکھتے یا ان کے پیغام کا جواب دیتے ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ڈیمنشیا کا خطرہ نہ صرف بڑھنے لگا بلکہ وہ اس مرض میں مبتلا بھی ہوگئے جبکہ ایسے افراد جورابطے کے لیے کسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے اور لوگوں کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ بھی کرتے تھے وہ عمر بڑھنے کے باوجود ڈیمنشیا سے محفوظ رہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دونوں نئی تحقیقوں کے سینئر مصنف تھامس کڈجو کہتے ہیں، سماجی رابطے ہماری علمی صحت کے لیے اہمیت رکھتے ہیں، اور یہ بڑی عمر کے بالغ افراد کے لیے دوائیوں کے استعمال کے بغیر ممکنہ طور پر آسانی سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ مواصلاتی ٹیکنالوجی سماجی تنہائی کا مقابلہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے جو بڑی عمر کے بالغوں کو سماجی تنہائی سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News